QR codeQR code

ایران کی جانب سے مغربی ایشیا کی سب سے بڑے دوا ساز کمپلیکس کا قیام

ایران کے صوبے البرز میں قائم مغربی ایشیا کے سب سے بڑے دواسازی کے کمپلیکس کا افتتاح

18 Jun 2019 گھنٹہ 22:25

ایران میں قائم مغربی ایشیا میں دوا سازی کے سب سے بڑے کمپلیکس کا باضابطہ افتتاح کردیا گیا


ایران میں قائم مغربی ایشیا میں دوا سازی کے سب سے بڑے کمپلیکس کا باضابطہ افتتاح کردیا گیا۔
ایران کے صوبے البرز میں قائم مغربی ایشیا کے سب سے بڑے دواسازی کے کمپلیکس کا افتتاح وزیر صحت سعید نمکی نے کیا۔ اس موقع پر منعقدہ ایک تقریب کے دوران ایران میں تیار کی جانے والی نو مختلف دواؤں کی رونمائی بھی کی گئی۔جن دواؤں کی رونمائی کی گئی وہ افسردگی، بانجھ پن، خون کوجمنے سے روکنے، سینے کے سرطان اور جلد میں انفیکشن کے علاج میں استعمال ہوتی ہیں۔ایران کے وزیر صحت سعید نمکی نے اس موقع پر کہا کہ مذکورہ کمپلیکس میں ملکی ضرورت کی ستانوے فی صد دوائیں تیار کی جاتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایرانی منڈی میں غیر ملکی دواؤں کا حصہ صرف تین فیصد ہے۔


خبر کا کوڈ: 425648

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/425648/ایران-کی-جانب-سے-مغربی-ایشیا-سب-بڑے-دوا-ساز-کمپلیکس-کا-قیام

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com