تاریخ شائع کریں۲۸ خرداد ۱۳۹۸ گھنٹہ ۲۲:۱۴
خبر کا کوڈ : 425644

یمنی فورسز کے جارح سعودی فوج کے ٹھکانوں پر زلزال میزائلوں سے حملے جاری

یمنی فوج کے میزائلی حملے میں متعدد جارح سعودی فوجی ہلاک اور زخمی
یمن کی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے سعودی عرب کے جنوبی علاقے نجران میں جارح سعودی فوج کے ٹھکانوں پر زلزال میزائل سے حملہ کیا ہے
یمنی فورسز کے جارح سعودی فوج کے ٹھکانوں پر زلزال میزائلوں سے حملے جاری
یمن کی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے سعودی عرب کے جنوبی علاقے نجران میں جارح سعودی فوج کے ٹھکانوں پر زلزال میزائل سے حملہ کیا ہے۔
المسیرہ ٹیلی ویژن چینل نے خبردی ہے کہ نجران میں سعودی فوجی ٹھکانوں پر یمنی فوج کے میزائلی حملے میں متعدد جارح سعودی فوجی ہلاک اور زخمی ہوگئے۔ یمن کی فوج اور عوامی رضاکارفورس نے پچھلے دنوں سعودی عرب کے جنوبی صوبے عسیر اور جنوبی شہر ابہا کے ہوائی اڈوں پر بھی زلزال ایک بیلسٹک میزائل سے حملہ کیا تھا۔ دوسری جانب جارح سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں نے ایک بار پھر یمن کے مغربی شہر الحدیدہ پر بمباری کی ہے۔ خبروں میں بتایا گیا ہے کہ جارح سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں نے الحدیدہ شہر کے الدریہمی علاقے کو نشانہ بنایا۔
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس