QR codeQR code

صیہونی حکومت نے فلسطینی پناہ گزینوں کے گھر مسمار کردئے

صیہونیوں کے اس حملے میں شعفاط کیمپ کے بہت سے مکانات مسمار ہوگئے

18 Jun 2019 گھنٹہ 20:23

صیہونی حکومت کے بلڈوزروں نے دو سو فوجیوں کے ہمراہ مقبوضہ بیت المقدس میں فلسطینی پناہ گزینوں کے کیمپ پر حملہ کرکے اس علاقے میں بہت سے رہائشی مکانات کو منہدم کردیا


صیہونی حکومت کے بلڈوزروں نے دو سو فوجیوں کے ہمراہ مقبوضہ بیت المقدس میں فلسطینی پناہ گزینوں کے کیمپ پر حملہ کرکے اس علاقے میں بہت سے رہائشی مکانات کو منہدم کردیا۔
المیادین ٹیلی ویژن چینل نے خبردی ہے کہ صیہونیوں کے اس حملے میں شعفاط کیمپ کے بہت سے مکانات مسمار ہوگئے۔ واضح رہے کہ فلسطینی شہروں کے اطراف میں قائم پناہ گزیں کیمپوں میں پناہ لئے ہوئے فلسطینی خاندانوں کواسرائیلی فوج اکثر وبیشتر اپنے حملوں کا نشانہ بناتی ہے۔ اس سے پہلے صیہونی فوج کے بلڈوزروں نے مقبوضہ بیت المقدس کے وادی الجوز علاقے میں ایک فلسطینی شہری خالد المالحی کے کے گھر کا محاصرہ کرکے اس کو تباہ کردیا۔ صیہونی حکومت پچھلے کئی برسوں سے فلسطینیوں کے سیکڑوں مکانات کو منہدم کرچکی ہے اور ان علاقوں میں صیہونیوں کو بسانا چاہتی ہے۔


خبر کا کوڈ: 425630

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/425630/صیہونی-حکومت-نے-فلسطینی-پناہ-گزینوں-کے-گھر-مسمار-کردئے

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com