تاریخ شائع کریں2019 18 June گھنٹہ 20:03
خبر کا کوڈ : 425627

منصور ہادی سعودی عرب سے امریکہ روانہ ہوگئے

یمن کے مفرور اور مستعفی صدر منصور ہادی اپنے گھر والوں کے ہمراہ ریاض سے امریکا فرار کر گئے
منصور ہادی نے سعودی بادشاہ ملک سلمان کو ایک خط لکھ کر گذشتہ پانچ برس  کے دوران ان کی اور ان کی مفرور حکومت کی میزبانی کرنے ان کا شکریہ ادا کیاہے۔ خبروں میں کہا گیا ہے
منصور ہادی سعودی عرب سے امریکہ روانہ ہوگئے
یمن کے مفرور اور مستعفی صدر منصور ہادی اپنے گھر والوں کے ہمراہ ریاض سے امریکا فرار کر گئے ہیں۔
یمنی ذرائع ابلاغ نے امریکی ذرائع کے حوالےسے خبردی ہے کہ منصور ہادی نے سعودی بادشاہ ملک سلمان کو ایک خط لکھ کر گذشتہ پانچ برس  کے دوران ان کی اور ان کی مفرور حکومت کی میزبانی کرنے ان کا شکریہ ادا کیاہے۔ خبروں میں کہا گیا ہے کہ یمن کے مفرور صدر منصور ہادی اپنی بیماری کا بہانہ بناکر سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض امریکی ریاست اوہایو فرارکرگئے ہیں۔ عرب امریکا ویب سائٹ نے لکھا ہے کہ منصور ہادی نے یہ خط یمن کے لئے سعودی سفیر محمد سعید جابر کےذریعے شاہ سلمان کو پہنچایا۔ اس خط میں منصور ہادی نے لکھا ہے کہ وہ اپنی بیماری کی وجہ سے اب سیاسی اور حکومتی سرگرمیاں انجام نہیں دے سکتے ہیں۔ ادھر امریکی ریاست اوہایو بھی مختلف ذرائع کا کہنا ہے کہ یمن کے مفرور صدر منصورہادی ان کے ہمراہ لوگ وہاں پہنچ گئے ہیں۔ منصور ہادی کے علاوہ ان کے قریبی ساتھی بھی اپنے گھروالوں کے ہمراہ امریکی ریاست اوہایو پہنچے ہیں۔ منصورہادی نے بائیس جنوری دوہزار پندرہ کو یمنی وزیراعظم خالد بحاح کی کابینہ کے استعفے کے بعد اپنے عہدے سے استعفا دے کر صنعا سے جنوبی شہر عدن  اور اس کے بعد اپنی مستعفی کابینہ کے ارکان کے ہمراہ عدن سے ریاض فرار کرگئے تھے۔
https://taghribnews.com/vdcf0tdjew6d0va.k-iw.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ