تاریخ شائع کریں2019 18 June گھنٹہ 19:58
خبر کا کوڈ : 425626

ایران اور پاکستان کے پارلیمانی فرینڈ شپ گروپ انتہائی اہم قرار

باہمی تعلقات کے فروغ میں پارلیمانی تعلقات کے کردار کوانتہائی اہم قراردیا
ایران اور پاکستان کے پارلیمانی فرینڈ شپ گروپ کے اراکین نے ایک مشترکہ اجلاس میں باہمی تعاون کی توسیع کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کے حوالے سے عملی اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کیا ہے
ایران اور پاکستان کے پارلیمانی فرینڈ شپ گروپ انتہائی اہم قرار
ایران اور پاکستان کے پارلیمانی فرینڈ شپ گروپ کے اراکین نے ایک مشترکہ اجلاس میں باہمی تعاون کی توسیع کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کے حوالے سے عملی اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کیا ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران اور پاکستان کے پارلیمانی فرینڈ شپ گروپ کے سربراہوں احمد امیر آبادی فراہانی اور سید نوید قمر کی قیادت میں ایران اور پاکستان کے پارلیمانی فرینڈ شپ گروپ کے اراکین نے اسلام آباد میں ایک مشترکہ اجلاس میں مختلف شعبوں بشمول سیاسی، اقتصادی، تعلیمی اور ثقافتی شعبوں پر تبادلہ خیال کیا۔
اس موقع پر امیر آبادی فراہانی نے پاکستان کی پارلیمنٹ کی دعوت اور اس دورے کے حوالے سے ہونے والی ہم آہنگی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے باہمی تعلقات کے فروغ میں پارلیمانی تعلقات کے کردار کو انتہائی اہم قرار دیا۔
انہوں نے دونوں ملکوں کی جانب سے مختلف شعبوں بالخصوص اقتصادی اور تجارتی شعبوں میں مشترکہ صلاحیتوں سے فائدہ اٹھانے کی ضرورت پربھی زور دیا۔
ہونے والے اجلاس میں دونوں فریقین نے اقتصادی تعلقات کے فروغ سمیت، گیس پائپ لائن منصوبے کے حوالے سے ایران اور پاکستان کے درمیان طے پانے والے معاہدے پر عمل درآمد کرنے کا مطالبہ کیا۔
 اس کے علاوہ دونوں فریقین نے مشترکہ سرحدوں میں امن کے فروغ اور سرحدی بازاروں کی توسیع  کے امور سے متعلق بات چیت کی۔
اس موقع پر پاکستان کے پارلیمانی گروپ کے سربراہ نے دونوں ملکوں کے درمیان مشترکات پر تبصرہ کرتے ہوئے باہمی اقتصادی تعلقات کے فروغ پر زور دیا۔
https://taghribnews.com/vdcewn8epjh8wpi.dqbj.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ