تاریخ شائع کریں2019 18 June گھنٹہ 15:30
خبر کا کوڈ : 425595

امریکہ جانتا ہے ایران کے خلاف فوجی آپشن کارآمد ثابت نہیں ہوسکتا

ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل میں رہبر معظم کے نمائندے سعید جلیلی نے کہا ہے
ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل میں رہبر معظم کے نمائندے سعید جلیلی نے کہا ہے کہ ہم امریکہ کے اقتصادی دباؤ کو استقامت کے ساتھ غیر مؤثر بناسکتے ہیں
امریکہ جانتا ہے ایران کے خلاف فوجی آپشن کارآمد ثابت نہیں ہوسکتا
ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل میں رہبر معظم کے نمائندے سعید جلیلی نے کہا ہے کہ ہم امریکہ کے اقتصادی دباؤ کو استقامت کے ساتھ غیر مؤثر بناسکتے ہیں۔
تقریب خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل میں رہبر معظم کے نمائندے سعید جلیلی نے کہا ہے کہ ہم امریکہ کے اقتصادی دباؤ کو استقامت کے ساتھ غیر مؤثر بناسکتے ہیں۔
سعید جلیلی نے کہا کہ امریکہ کو اچھی طرح علم ہے کہ ایران کے خلاف فوجی آپشن کارآمد ثابت نہیں ہوسکتا اس لئے اس نے اقتصادی پابندیوں کا آپشن انتخاب کیا ہے۔ جلیلی نے کہا کہ امریکی صدر نے آشکارا طور پر کہا ہے کہ وہ ایران کے خلاف زیادہ سے زیادہ دباؤ قائم کرےگا اور یہ کام اس نے انجام بھی دیا ہے۔ جلیلی نے کہا کہ ایرانی قوم استقامت کے ساتھ امریکہ کے اقتصادی دباؤ کو بھی ناکام بناسکتی ہے۔ انھوں نے کہا کہ امریکہ ایک طرف مذاکرات کی کھوکھلی اور بے بنیاد بات کرتا ہے جبکہ دوسری طرف اقتصادی دباؤ بھی برقرار رکھے ہوئے ہے۔
https://taghribnews.com/vdcjhiexiuqe8iz.3lfu.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ