QR codeQR code

ایران کی جانب سے محمد مرسی کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار

جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سید عباس موسوی نے کہا

18 Jun 2019 گھنٹہ 15:21

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے مصر کے سابق صدر محمد مرسی کے انتقال پر تعزیت اور تسلیت پیش کی ہے۔


اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے مصر کے سابق صدر محمد مرسی کے انتقال پر تعزیت اور تسلیت پیش کی ہے۔
تقریب خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سید عباس موسوی نے مصر کے سابق صدر محمد مرسی کے انتقال پر تعزیت اور تسلیت پیش کی ہے۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے مصر میں انتخابات کے ذریعہ منتخب ہونے والے پہلے صدر محمد مرسی کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے مصر کی عظیم قوم،مرحوم محمد مرسی کے اہلخانہ اور دوستوں  کو تعزیت اور تسلیت پیش کی ہے۔ایرانی وزارت خارجہ نے مصری قوم کی روز افزوں کامیابی کے لئےدعا بھی کی ہے۔


خبر کا کوڈ: 425588

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/425588/ایران-کی-جانب-سے-محمد-مرسی-کے-انتقال-پر-گہرے-دکھ-کا-اظہار

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com