ایران کی جانب سے محمد مرسی کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار
جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سید عباس موسوی نے کہا
اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے مصر کے سابق صدر محمد مرسی کے انتقال پر تعزیت اور تسلیت پیش کی ہے۔
شیئرینگ :
اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے مصر کے سابق صدر محمد مرسی کے انتقال پر تعزیت اور تسلیت پیش کی ہے۔
تقریب خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سید عباس موسوی نے مصر کے سابق صدر محمد مرسی کے انتقال پر تعزیت اور تسلیت پیش کی ہے۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے مصر میں انتخابات کے ذریعہ منتخب ہونے والے پہلے صدر محمد مرسی کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے مصر کی عظیم قوم،مرحوم محمد مرسی کے اہلخانہ اور دوستوں کو تعزیت اور تسلیت پیش کی ہے۔ایرانی وزارت خارجہ نے مصری قوم کی روز افزوں کامیابی کے لئےدعا بھی کی ہے۔