QR codeQR code

جولان میں ٹرمپ کے نام سے یہودی بستی کا قیام

مقبوضہ علاقہ جولان میں امریکی صدر ٹرمپ کے نام سے یہودی بستی قائم کی گئی ہے

18 Jun 2019 گھنٹہ 15:19

شام کے مقبوضہ علاقہ جولان میں امریکی صدر ٹرمپ کے نام سے یہودی بستی قائم کی گئی ہے جس کے سنگ بنیاد کی تقریب میں اسرائیلی وزير اعظم نے شرکت کی


شام کے مقبوضہ علاقہ جولان میں امریکی صدر ٹرمپ کے نام سے یہودی بستی قائم کی گئی ہے جس کے سنگ بنیاد کی تقریب میں اسرائیلی وزير اعظم نے شرکت کی۔
مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شام کے مقبوضہ علاقہ جولان میں امریکی صدر ٹرمپ کے نام سے یہودی بستی قائم کی گئی ہے ۔یہودی بستی کے سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب میں وزیر اعظم نیتن یاہو نے شرکت کی، ان کے علاوہ اسرائیل میں امریکی سفیر سمیت کابینہ کے ارکان اور قدامت پسند رہنما بھی شریک ہوئے۔
امریکی صدر ٹرمپ نے مارچ کے اواخر میں جولان کی مقبوضہ پہاڑیوں کو اسرائیل کا ریاستی حصہ تسلیم کرلیا تھا، بین الاقوامی قانون کے مطابق اسرائیل کے قبضہ میں یہ علاقہ آج بھی شام کی ملکیت ہے۔


خبر کا کوڈ: 425586

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/425586/جولان-میں-ٹرمپ-کے-نام-سے-یہودی-بستی-کا-قیام

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com