QR codeQR code

ایران نے اب تک جوہری معاہدے سے متعلق اپنے وعدوں پرعمل کیا ہے

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ فیڈریکا موگرینی نے کہا

18 Jun 2019 گھنٹہ 15:16

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ نے کہا ہے اسلامی جمہوریہ نے ایران اب تک جوہری معاہدے سے متعلق اپنے وعدوں پرعمل کیا ہے


یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ نے کہا ہے اسلامی جمہوریہ ایران نے اب تک جوہری معاہدے سے متعلق اپنے وعدوں پرعمل کیا ہے۔
یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ فیڈریکا موگرینی نے پیر کے روز لیگزمبرگ میں منعقدہ یورپی یونین کی کونسل برائے خارجہ امور کی نشست کے اختتام کے بعد پریس کانفرنس میں کہا کہ ہم بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی کی رپورٹس کے مطابق عمل کریں گے اور اسلامی جمہوریہ ایران نے اب تک جوہری معاہدے سے متعلق اپنے کیے گئے وعدوں پر عمل کیا ہے اور ہم توقع رکھتے ہیں کہ یہ سلسلہ جاری رہے۔
انہوں نے کہا کہ یورپی یونین، ایران کی جانب سے جوہری معاہدے کے بعض اصولوں سے جزوی دستبرداری کے حوالے سے فیصلہ کرنے کیلئے بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی کی رپورٹ کا اتنظار کرے گی۔
فیڈریکا موگرینی نے کہا کہ یورپی یونین، بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی کے باضابطہ اعلان کے بعد جوہری معاہدے سے متعلق ایران کے حالیہ فیصلے کے بارے میں اپنے موقف کا اعلان کرے گی۔
فیڈریکا موگرینی کا کہنا تھا کہ وہ، ایران کیجانب سے جوہری معاہدے سے متعلق اپنے کیے گئے وعدوں کے بعض حصے سے دستبرداری کے  بعد رونما ہونے والی صورتحال کے بارے میں یقینی طور پر بات نہیں کر سکتی ہیں۔
اس کے علاوہ جرمن وزیر خارجہ نے بھی کہا ہے کہ ایرانی کی جانب سے یورونیم کی افزودگی کی مقدار میں اضافہ کرنے کی صورت میں، اس حوالے سے فیصلہ کرنے سے پہلے بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی کی رپورٹ کا انتظار کرتے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 425584

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/425584/ایران-نے-اب-تک-جوہری-معاہدے-سے-متعلق-اپنے-وعدوں-پرعمل-کیا-ہے

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com