تاریخ شائع کریں2019 18 June گھنٹہ 14:06
خبر کا کوڈ : 425561

مشرق وسطیٰ میں امریکی فوج کی فوجی سرگرمیاں اشتعال کا باعث ہیں

پنٹاگان نے مشرق وسطیٰ میں امریکی فوج کی موجودگی میں اضافہ شروع کردیا ہے
مشرق وسطیٰ میں امریکی فوج کی بڑھتی ہوئی سرگرمیوں پرروس، چین، فرانس، برطانیہ،جرمنی اور یورپی یونین سمیت کئی ممالک نے تنقید کی ہے
مشرق وسطیٰ میں امریکی فوج کی فوجی سرگرمیاں اشتعال کا باعث ہیں
مشرق وسطیٰ میں امریکی فوج کی بڑھتی ہوئی سرگرمیوں پرروس، چین، فرانس، برطانیہ،جرمنی اور یورپی یونین سمیت کئی ممالک نے تنقید کی ہے۔
پنٹاگان نے مشرق وسطیٰ میں امریکی فوج کی موجودگی میں اضافہ شروع کردیا ہے، بحری بیڑہ، پیٹریاٹ میزائل، بی ففٹی ٹوبمبار طیارے اور ایف سولہ لڑاکا جہاز بھی خطے میں بھیجے جاچکے ہیں۔
اب مزید ایک ہزار فوجی علاقے میں بھیجنے کی منظوری دی گئی ہے تاہم حتمی تعداد اور تعیناتی کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔
امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مشرق وسطیٰ میں فوج کی تعداد میں اضافہ کرنے کا فیصلہ ایران کے ساتھ نیوکلیئر ڈیل ختم کرنے اور نئی پابندیاں عائد کرنے کے بعد کیا ہے۔
امریکی فیصلے کو چین، فرانس، جرمنی، یورپی یونین، روس اور برطانیہ سمیت کئی ممالک نے تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
https://taghribnews.com/vdccepq0s2bqip8.c7a2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ