تاریخ شائع کریں2019 18 June گھنٹہ 13:55
خبر کا کوڈ : 425559

جمہوریت میں اپوزیشن کا فعال اور مضبوط ہونا ضروری ہے

نریندر مودی نے جمہوری نظام میں حزب اختلاف کی اہمیت پر زور دیا ہے
پارلیمنٹ کیمپس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئےوزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ وہ اپوزیشن کی اہمیت کو تسلیم کرتے ہیں
جمہوریت میں اپوزیشن کا فعال اور مضبوط ہونا ضروری ہے
ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی نے جمہوری نظام میں حزب اختلاف کی اہمیت پر زور دیا ہے
نئی دہلی سے ہندوستانی خبررساں ایجنسی یو این آئی کی رپورٹ کے مطابق سترھویں لوک سبھا کے پہلے دن کے سیشن کے موقع پر پارلیمنٹ کیمپس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ وہ اپوزیشن کی اہمیت کو تسلیم کرتے ہیں ۔ انھوں نے کہا کہ جمہوریت میں اپوزیشن کا فعال اور مضبوط ہونا ضروری ہے ۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ اپوزیشن کو ایوان میں اپنی تعداد کی فکر نہیں کرنی چاہئے ۔ انھوں نے کہا کہ پارلیمنٹ میں حزب اختلاف کے اراکین کی تعداد چاہے جتنی بھی ہو، ان کے لئے اپوزیشن کا ہر لفظ اور ہر جذبہ اہمیت رکھتا ہے ۔ انھوں نے تمام اراکین پارلیمنٹ سے ایوان میں حزب اقتدار یا حزب اختلاف کے جذبے کے بجائے عوامی فلاح و بہبود کے جذبے کے ساتھ کام کرنے کی اپیل کی ۔
https://taghribnews.com/vdcjiiexhuqe8iz.3lfu.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ