QR codeQR code

ایران کے خلاف کشتیوں پر حملے میں امریکی شواہد ناکافی قرار

امریکہ نے جوشواہد پیش کئے ہیں انھیں عالمی برداری اور سکیورٹی کونسل نے رد کردیا ہے

17 Jun 2019 گھنٹہ 15:12

امریکی یونیورسٹی جرج ٹاؤن کے استاد پل پلار کا کہنا ہے کہ ایران پر خلیج عمان میں 2 تیل بردار کشتیوں پر حملے کا الزام غلط اور نادرست ہے


امریکی یونیورسٹی جرج ٹاؤن کے استاد پل پلار کا کہنا ہے کہ ایران پر خلیج عمان میں 2 تیل بردار کشتیوں پر حملے کا الزام غلط اور نادرست ہے کیونکہ امریکہ نے جوشواہد پیش کئے ہیں انھیں عالمی برداری اور سکیورٹی کونسل نے رد کردیا ہے۔
مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق لوبلاگ سائٹ نے امریکی یونیورسٹی جرج ٹاؤن کے استاد اور امریکی قومی انٹیلیجنس کونسل کے رکن  پل پلار کے ایک مقالہ کو شائع کیا ہے جس میں ایران پر خلیج عمان میں 2 تیل بردار کشتیوں پر حملے کے الزام  کو غلط اور نادرست قراردیا گیا ہے پل پلار کا کہنا ہے کہ  امریکہ نے جوشواہد پیش کئے ہیں انھیں عالمی برداری اور سکیورٹی کونسل نے رد کردیا ہے۔ پل پلار نے اپنے مقالے میں خلیج عمان میں 2 تیل بردار ائل ٹینکرز پر حملے کے بارے  میں امریکی وزیر خارجہ مائیک پمپئو کے بیان پر سوالیہ نشان لگاتے ہوئے کہا ہے کہ مائیک پمپئو کا بیانیہ حادثے کے فوری بعد اور تحقیقات کے بغیر عجلت میں جاری کیا گیا اور اس بیانیہ میں اصل حقائق کو چھپانے کی کوشش کی گئی۔  پل پلار کا کہنا ہے ان تیل بردار کشتیوں میں ایک جاپانی کشتی ہے جس کے ممالک کا کہنا ہے کہ کشتیوں کے عملے کی باتوں اور امریکی وزير خارجہ کے شواہد کے درمیان تضاد پایا جاتا ہے، متاثرہ کشتیوں کے عملے کا کہنا ہے کہ ایرانی بحریہ نے عملے کی بھر پور مدد کی اور کشتیوں کی آگ بجھانے اور عملے کے افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا ۔ پل پلار کا کہنا ہے کہ یہ حادثہ ایسے وقت رونما ہوا ، جب جاپان کے وزير اعظم شینزآبے ایران کے دورے پر تھے اور ایسے موقع پر ایران ایسا اقدام انجام نہیں دےسکتا ۔جاپان کے وزير اعظم ایرانی تیل کے بڑے خریدروں میں شامل ہیں۔
پل پلار نے کہا کہ امریکہ میں کوئی بھی ایرانی حکام کے نظریہ کا حامی نہیں لیکن جب ایرانی حکام سچ کہتے ہیں تو ہم ان کی صداقت ،سچائی اور منطقی نظریہ کو رد نہیں کرسکتے۔
ایران نے کبھی بھی اپنی افواج سے ہمسایہ ممالک کے خلاف استفادہ نہیں کیا۔ ایران ہمسایہ ممالک کے لئے کوئی خطرہ نہیں بلکہ وہ ہمسایہ ممالک کی امن و سلامتی کا خواہاں ہے۔ ایران نے عراق اور شام سے داعش کی دہشت گردی کے خاتمہ کے سلسلے میں اہم اور کلیدی کردار ادا کیا ہے اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ایران کے کردار کو کوئی بھی نظر انداز نہیں کرسکتا۔ پل پلار کا کہنا ہے کہ ایران خطے میں امن و صلح کا خواہاں ہے اور امن و صلح ہی سب کے مفاد میں ہے۔
امریکی انٹیلیجنس کونسل کے رکن کا کہنا ہے کہ سعودی عرب یمن پر مسلط کردہ جنگ میں انسانی ، اخلاقی اور بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی کررہا ہے جبکہ امریکہ اس کا بھر پور تعاون کررہا ہے۔ اس نے کہا کہ اگر ایران کے قومی اور ملکی مفادات کو کوئی نقصان پہنچانے کی کوشش کرےگا تو اپنے ملکی اور قومی مفادات کا تحفظ اور دفاع ایرانی حکومت اور عوام کا بنیادی حق ہے۔ پل پلار کا کہنا ہے امریکہ ميں ایران پر دباؤ برقرار رکھنے والا گروپ خلیج عمان میں کشتیوں پر حملے کے نتیجے میں بھی اپنے اہداف تک پہنچنے میں ناکام ہوگیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 425375

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/425375/ایران-کے-خلاف-کشتیوں-پر-حملے-میں-امریکی-شواہد-ناکافی-قرار

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com