تاریخ شائع کریں2019 17 June گھنٹہ 15:01
خبر کا کوڈ : 425372

بھارت کو حاصل امریکی تجارتی استثنیٰ ختم کردیا گیا

بھارت نے جوابی کارروائی میں 28 امریکی مصنوعات پر اضافی ٹیکس عائد کردیا ہے
امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے بھارت کو حاصل تجارتی استثنیٰ ختم کرنے پرامریکہ اور بھارت کے درمیان تجارتی کشیدگی میں اضافہ ہوگیا ہے
بھارت کو حاصل امریکی تجارتی استثنیٰ ختم کردیا گیا
امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے بھارت کو حاصل تجارتی استثنیٰ ختم کرنے پرامریکہ اور بھارت کے درمیان تجارتی کشیدگی میں اضافہ ہوگیا ہے بھارت نے جوابی کارروائی میں 28 امریکی مصنوعات پر اضافی ٹیکس عائد کردیا ہے۔
مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے بھارت کو حاصل تجارتی استثنیٰ ختم کرنے پرامریکہ اور بھارت کے درمیان تجارتی کشیدگی میں اضافہ ہوگیا ہے بھارت نے جوابی کارروائی میں  28 امریکی مصنوعات پر اضافی ٹیکس عائد کردیا ہے۔  اطلاعات کے مطابق بھارت نے امریکہ کے بادام، اخروٹ اور سیب سمیت 28 درآمدی اشیاء پر ڈیوٹی کی مد میں ٹیکس کی شرح پر اضافہ کردیا، بھارت کیلی فورنیا کے بادام اور واشنگٹن کے سیبوں کی دنیا بھر میں دوسری بڑی مارکیٹ ہے۔ اس حوالے سے بھارتی وزارت خزانہ کی جانب سے ایک مراسلہ جاری کیا گیا ہے جس میں امریکہ سے درآمد ہونے والی 28 اشیاء پر ڈیوٹی ٹیکس میں اضافے کا اعلان کیا گیا ہے جو فوری طور پر نافذ العمل ہوگا، پہلی فہرست میں 29 اشیاء تھیں تاہم بعد میں کیکڑے کی ایک قسم کو اس فہرست سے نکال دیا گیا تھا۔ بھارت نے 28 امریکی مصنوعات پر اضافی محصولات صدر ٹرمپ کی جانب سے بھارت کو حاصل خصوصی تجارتی مراعات کی حیثیت ختم کرنے کے ردعمل میں کیے ہیں جس سے دونوں ممالک کے درمیان معاشی تناؤ میں اضافہ ہوگیا ہے۔
https://taghribnews.com/vdccmpq0i2bqi18.c7a2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ