تاریخ شائع کریں2019 16 June گھنٹہ 22:41
خبر کا کوڈ : 425213

افغان مہاجرین کی صورتحال سے متعلق سہ ملکی اجلاس کا اسلام آباد میں انعقاد

افغان مہاجرین کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے چارجانبہ اجلاس پیر کو اسلام آباد میں شروع ہوگا
اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزیرداخلہ حسین ذوالفقاری افغان مہاجرین کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے منعقد ہونے والے چار جانبہ اجلاس میں شرکت کی غرض سے اسلام آباد پہنچ گئے ہیں
افغان مہاجرین کی صورتحال سے متعلق سہ ملکی اجلاس کا اسلام آباد میں انعقاد
اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزیرداخلہ حسین ذوالفقاری افغان مہاجرین کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے منعقد ہونے والے چار جانبہ اجلاس میں شرکت کی غرض سے اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔
افغان مہاجرین کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے چارجانبہ اجلاس پیر کو اسلام آباد میں شروع ہوگا جس میں پاکستان، اسلامی جمہوریہ ایران اور افغانستان کے اعلی عہدیدار اور اقوام متحدہ کے نمائندے شریک ہوں گے۔ اس اجلاس میں پناہ گزینوں کے امور میں اقوام متحدہ کے ہائی کمیشن کا ایک وفد بھی شرکت کرے گا۔ پاکستانی حکومت کے سرکاری اعداد و شمار کے مطابق تقریبا تیس لاکھ افغان مہاجرین پاکستان میں موجود ہیں جن میں پندرہ لاکھ کے پاس پناہ گزینوں کے کارڈ ہیں جبکہ باقی پندرہ لاکھ افغان مہاجرین غیر قانونی طور پر وہاں زندگی بسر کر رہے ہیں۔ اسی طرح اقوام متحدہ کے کمیشن برائے پناہ گزیناں کی دوہزار سترہ میں جاری کردہ رپورٹ کے مطابق تقریبا دس لاکھ رجسٹرڈ افغان مہاجرین ایران میں زندگی بسر کر رہے ہیں جبکہ بیس لاکھ افغان مہاجرین غیر قانونی طریقے سے ایران میں موجود ہیں۔
https://taghribnews.com/vdcgqn9twak9xx4.,0ra.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ