تاریخ شائع کریں2019 16 June گھنٹہ 22:35
خبر کا کوڈ : 425212

ایرانی کے صدر حسن روحانی کی قرقیزستان اور تاجکستان سے واپسی

اجکستان کا اپنا تین روزہ دورہ مکمل کرکے اتوارکی صبح واپس تہران پہنچ گئے ہیں
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی قرقیزستان اور تاجکستان کا اپنا تین روزہ دورہ مکمل کرکے اتوارکی صبح واپس تہران پہنچ گئے ہیں
ایرانی کے صدر حسن روحانی کی قرقیزستان اور تاجکستان سے واپسی
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی قرقیزستان اور تاجکستان کا اپنا تین روزہ دورہ مکمل کرکے اتوارکی صبح واپس تہران پہنچ گئے ہیں۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی اور ان کے ہمراہ وفد نے جمعے کو قرقیزستان کے دارالحکومت بشکک میں شانگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں اور ہفتے کو تاجکستان کے دارالحکومت دوشنبہ میں سیکا کے سربراہی اجلاس میں شرکت کی۔ان دونوں اجلاسوں میں صدر روحانی نے اپنے خطاب کے دوران علاقائی اور عالمی مسائل کے بارے میں ایران کے دوٹوک اور شفاف موقف کو بیان کیا۔
صدر روحانی نے دونوں ہی اجلاسوں کے موقع پر چین، روس، افغانستان، تاجکستان اور ترکی کے صدور اور قطر کے امیر سے الگ الگ ملاقاتیں کی۔ ان ملاقاتوں میں دوطرفہ علاقائی اور عالمی مسائل کے بارے میں باہمی تعاون کو زیادہ سے زیادہ فروغ دینے کےطریقوں پر بات چیت کی گئی۔
 
https://taghribnews.com/vdcfytdj0w6d00a.k-iw.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ