تاریخ شائع کریں2019 16 June گھنٹہ 17:50
خبر کا کوڈ : 425176

سعودی عرب کے ساتھ امریکی حکومت کا رابطہ قومی سلامتی کے منافی ہے

متحدہ عرب امارات کو دہشت گردی کا حامی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان ملکوں کی حکومتوں کی حمایت جنگی جرائم اور انسانیت کے خلاف جرم کے مترادف ہے
امریکہ کی مسلم خاتون رکن کانگریس الہان عمر نے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کو دہشت گردی کا حامی قرار دیتے ہوئے کہا ہے
سعودی عرب کے ساتھ امریکی حکومت کا رابطہ قومی سلامتی کے منافی ہے
امریکہ کی مسلم خاتون رکن کانگریس الہان عمر نے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کو دہشت گردی کا حامی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان ملکوں کی حکومتوں کی حمایت جنگی جرائم اور انسانیت کے خلاف جرم کے مترادف ہے۔
انھوں نے انسٹا گرام پر لکھا ہے کہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کی حکومتیں وحشی ہیں اس لئے ظلم بربریت کی حمایت کرتی ہیں۔
انھوں نے کہا کہ ان دونوں ملکوں کی حکومتوں کے ساتھ امریکی حکومت کا رابطہ قومی سلامتی کے منافی ہے۔
انھوں نے ٹرمپ حکومت کی جانب سے ان دونوں ملکوں کو اربوں ڈالر کے ہتھیاروں کی فروخت کو بھی خطرناک قرار دیا۔
واضح رہے کہ امریکہ کی ٹرمپ حکومت نے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کو ہتھیار فروخت کئے جانے کی بارہا حمایت کی ہے جبکہ امریکی صدر ٹرمپ نے یمن کی جنگ میں سعودی اتحاد کی حمایت بند کئے جانے کے امریکی کانکریس کے فیصلے کو ویٹو بھی کر دیا۔
https://taghribnews.com/vdcefn8epjh8wzi.dqbj.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ