QR codeQR code

آئل ٹینکروں پر حملے ميں سعودی عرب اور امارات ملوث ہوسکتے ہیں

عمان میں 2 آئل ٹینکروں پر حملے ميں سعودی عرب اور امارات ملوث ہوسکتے ہیں

16 Jun 2019 گھنٹہ 15:37

جرمنی کے مشرق وسطی کے ایک ماہر نے خلیج عمان میں 2 آئل ٹینکروں پر حملے ميں سعودی عرب اور امارات کو ملوث قراردیتے ہوئے کہا


جرمنی کے مشرق وسطی کے ایک ماہر نے خلیج عمان میں 2 آئل ٹینکروں پر حملے ميں سعودی عرب اور امارات کو ملوث قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے شواہد موجود ہیں جن سے پتہ چلتا ہے کہ خلیج عمان میں 2 آئل ٹینکروں پر حملے ميں سعودی عرب اور امارات ملوث ہوسکتے ہیں۔
مہرخبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق  جرمنی کے مشرق وسطی کے ایک ماہرمیشل لوڈرز نے ریڈیو جرمنی سے گفتگو میں  خلیج عمان میں 2 آئل ٹینکروں پر حملے ميں سعودی عرب اور امارات کے ملوث ہونے کے امکانات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے شواہد موجود ہیں جن سے پتہ چلتا ہے کہ خلیج عمان میں 2 آئل ٹینکروں پر حملے ميں سعودی عرب اور امارات ملوث ہوسکتے ہیں۔ جرمنی کے مشرق وسطی کے ماہر کا کہنا ہے کہ جلد بازی میں کوئی فیصلہ نہیں کرنا چاہیے ، امریکہ نے بغیر شواہد اور بغیر تحقیقات کے خلیج عمان میں 2 ائل ٹینکروں پر حملے کا الزام ایران پر عائد کردیا جبکہ امریکہ سکیورٹی کونسل میں ٹھوس شواہد پیش کرنے میں ناکام رہا ہے۔ لوڈرز کا کہنا تھا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ سعودی عرب اور امارات خطے میں جنگ کو شعلہ ور کرنا چاہتے ہیں اور امریکہ کا بغیر تحقیقات کے ایران پر الزام عائد کرنا سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سے عالمی توجہ کو ہٹانے کی ناکام کوشش ہوسکتی ہے ۔


خبر کا کوڈ: 425165

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/425165/آئل-ٹینکروں-پر-حملے-ميں-سعودی-عرب-اور-امارات-ملوث-ہوسکتے-ہیں

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com