QR codeQR code

جتنی جلد ممکن ہو ٹرمپ کو عہدے سے ہٹا دینا چاہیے

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے لندن کے مئیر صادق خان پر ایک بار پھر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا

16 Jun 2019 گھنٹہ 14:38

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے لندن کے مئیر صادق خان پر ایک بار پھر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ صادق خان کو جتنی جلد ممکن ہو عہدے سے ہٹا دینا چاہیے


امریکہ یوں تو ملکوں کے داخلی امور میں بے جا مداخلتوں کی وجہ سے مشہور تو ہے ہی تاہم ٹرمپ کے اقتدار میں آنے کے بعد اب اس نے برطانیہ کے داخلی امور میں بھی واضح طور پر مداخلت شروع کردی۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے لندن کے مئیر صادق خان پر ایک بار پھر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ صادق خان کو جتنی جلد ممکن ہو عہدے سے ہٹا دینا چاہیے۔
لندن میں 24 گھنٹوں میں 3 افراد کے قتل کی خبر پر سوشل میڈیا پر اپنےبیان میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ صادق خان کو لندن میں جرائم پر توجہ مرکوز رکھنی چاہیے ناکہ مجھ پر۔
ٹرمپ کا کہنا تھا کہ صادق خان ایک آفت ہیں اور اُن کی موجودگی میں لندن بدتر ہو جائے گا۔
واضح رہے کہ ٹرمپ نے برطانیہ کے دورے پر صادق خان پر سخت تنقید کرتے ہوئے انہیں شکست خوردہ قرار دیا تھا۔


خبر کا کوڈ: 425155

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/425155/جتنی-جلد-ممکن-ہو-ٹرمپ-کو-عہدے-سے-ہٹا-دینا-چاہیے

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com