تاریخ شائع کریں2019 15 June گھنٹہ 23:02
خبر کا کوڈ : 425025

سعودی عرب کو اسلحہ فروخت کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی

نیویارک میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نینسی پیلوسی نے کہا
امریکی ایوان نمائندگان کی سربراہ نینسی پیلوسی نے کہا ہے کہ سعودی عرب کو اسلحہ فروخت کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی
سعودی عرب کو اسلحہ فروخت کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی
امریکی ایوان نمائندگان کی سربراہ نینسی پیلوسی نے کہا ہے کہ سعودی عرب کو اسلحہ فروخت کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
 نیویارک میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نینسی پیلوسی نے یہ بات زور دے کر کہی کہ ایوان نمائندگان جلد ہی سعودی عرب کو اسلحہ کی فروخت بند کرانے کا بل پاس کرے گا۔
 انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کو بڑے پیمانے پر اسلحہ برآمد کرنا ٹرمپ کے لیے انتہائی دشوار ہو گا۔
نینسی پیلوسی نے مزید کہا کہ سعودی عرب کو اسحلہ کی فروخت بند کرنے کے حق میں ووٹ دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہم اس صورتحال کا مقابلہ کریں گے اور اس حوالے سے ہمیں دونوں جماعتوں کے ارکان کی حمایت حاصل ہے۔
سعودی حکومت کے ہاتھوں یمنی عوام کے قتل عام اور انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں کی جانب سے سعودی عرب کو اسلحے کی فروخت روکنے کے مطالبات کے باوجود، امریکی صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکہ، سعودی عرب کو اسلحہ کی فروخت کا سلسلہ جاری رکھے گا۔
https://taghribnews.com/vdchimnkm23nivd.4lt2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ