QR codeQR code

جاپانی وزیر اعظم نے ٹرمپ کو ایران کے دورے سے متعلق تفصیلات فراہم کردی

دورہ ایران کے بارے میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ٹیلیفون پر گفتگو کی

15 Jun 2019 گھنٹہ 15:14

جاپان کے وزير اعظم شنیزوآبے نے دورہ ایران کے بارے میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ٹیلیفون پر گفتگو کی


جاپان کے وزير اعظم شنیزوآبے نے دورہ ایران کے بارے میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ٹیلیفون پر گفتگو کی۔
تقریب خبررساں ایجنسی نے کیوڈو کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ جاپان کے وزير اعظم شنیزوآبے نے دورہ ایران کے بارے میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ٹیلیفون پر گفتگو کی۔
وائٹ ہاؤس نے بھی جاپان کے وزير اعظم اور امریکی صدر کے درمیان ٹیلیفون پر گفتگو کی تائید اور تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ تعلقات اور دورہ ایران کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔ وائٹ ہاؤس کے مطابق ٹرمپ نے جاپانی وزیر اعظم کی ایران اور امریکہ کے درمیان مذاکرات بحال کرنے کے سلسلے میں تلاش و کوشش پر شکریہ ادا کیا۔ جاپان کے وزیر اعظم نے جمعرات کو ایران کے روحانی پیشوا رہبر معظم انقلاب اسلامی سے گفتگو میں امریکی صدر کے پیغام کو پیش کرنے کی خواہش ظاہر کی ۔ رہبر معظم نے رد عمل ظاہر کرتے ہوئے فرمایا: میں امریکی صدر ٹرمپ کو پیغام کے تبادلے کے لائق نہیں سمجھتا ہوں اور نہ ہی اس کے پیغام کا جواب دوں گا۔
رہبر معظم نے فرمایا: امریکہ جھوٹا اورناقابل اعتماد ملک ہے اور ہم مشترکہ ایٹمی معاہدے کے تلخ تجربہ کو دربارہ نہیں دہرائیں گے۔


خبر کا کوڈ: 424975

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/424975/جاپانی-وزیر-اعظم-نے-ٹرمپ-کو-ایران-کے-دورے-سے-متعلق-تفصیلات-فراہم-کردی

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com