تاریخ شائع کریں2019 15 June گھنٹہ 14:52
خبر کا کوڈ : 424968

صدرحسن روحانی کی تاجیکستان آمد پر شاندار استقبال

صدر حسن روحانی یہ دورہ اپنے تاجیک ہم منصب امام علی رحمان کی دعوت پر کررہے ہیں
ایران کے صدرحسن روحانی تاجیکستان کے دورے پر دوشنبے پہنچ گئے جہاں وہ ایشیا میں باہمی تعاون اور اعتماد سازی کی تنظیم (CICA) کے پانچویں اجلاس میں شرکت کریں گے
صدرحسن روحانی کی تاجیکستان آمد پر شاندار استقبال
ایران کے صدرحسن روحانی تاجیکستان کے دورے پر دوشنبے پہنچ گئے جہاں وہ ایشیا میں باہمی تعاون اور اعتماد سازی کی تنظیم (CICA) کے پانچویں اجلاس میں شرکت کریں گے.
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی یہ دورہ اپنے تاجیک ہم منصب امام علی رحمان کی دعوت پر کررہے ہیں.
صدر مملکت  سی آئی سی اے کے پانچویں اجلاس سے خطاب بھی کریں گے.تاجیکستان کے دارالحکومت دوشنبے پہنچنے پر تاجیکستان کی پارلیمنٹ کے اسپیکر شکور جان ظہور اوف نے صدر مملکت اور ان کے ہمراہ اعلی سطحی وفد کا استقبال کیا.
ڈاکٹر روحانی دورہ تاجیکستان سے قبل کرغزستان گئے تھے جہاں انہوں نے شنگھائی تنظیم کے 19ویں سربراہی اجلاس میں شرکت کی.ان دوروں میں ایران کے سنیئر وزرا اور حکام صدر روحانی کے وفد میں موجود ہیں.ایشیا میں باہمی تعاون اور اعتماد سازی کی تنظیم (CICA) کا سربراہی اجلاس ہر 4 سال بعد اور وزرائے خارجہ کا اجلاس ہر دو سال بعد منعقد ہوتا ہے.
https://taghribnews.com/vdcce0q042bqio8.c7a2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ