تاریخ شائع کریں۲۵ خرداد ۱۳۹۸ گھنٹہ ۱۴:۴۵
خبر کا کوڈ : 424966

واپسی مارچ پر صیہونی فوج کی وحشیانہ فائرنگ سے 49 زخمی

صیہونی فوجیوں نے وحشیانہ طریقے سے فائرنگ کی جس میں49 فلسطینی زخمی
غزہ میں فلسطینیوں کے اکسٹھویں حق واپسی مارچ کو غاصب صیہونی حکومت کے فوجیوں نے ایک بار پھر وحشیانہ جارحیت کا نشانہ بنایا جس میں 49 فلسطینی زخمی ہو گئے
واپسی مارچ پر صیہونی فوج کی وحشیانہ فائرنگ سے 49 زخمی
غزہ میں فلسطینیوں کے اکسٹھویں حق واپسی مارچ کو غاصب صیہونی حکومت کے فوجیوں نے ایک بار پھر وحشیانہ جارحیت کا نشانہ بنایا جس میں 49 فلسطینی زخمی ہو گئے۔
فلسطینی خبر رساں ایجنسی وفا کی رپورٹ کے مطابق غزہ میں جمعے کے روز اکسٹھویں واپسی مارچ کے دوران صیہونی فوجیوں نے وحشیانہ طریقے سے فائرنگ کی جس میں49 فلسطینی زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں طبی عملے کے افراد بھی شامل ہیں ۔غاصب صیہونی فوجیوں نے زہریلی گیس کا بھی استعمال کیا۔
فلسطینی عوام نے اپنے حقوق کی بازیابی کے لئے تیس مارچ دو ہزار اٹھارہ سے واپسی مارچ کا آغاز کیا تھا جس کے تحت ہزاروں افراد ہر جمعے کو غزہ سے ملنے والی مقبوضہ فلسطین کی سرحدوں کی جانب مارچ کرتے ہیں۔اس مارچ کا مقصد امریکی سفارت خانے کی بیت المقدس منتقلی اورغزہ کے ظالمانہ محاصرے کے خلاف احتجاج کرنا ہے- واپسی مارچ  میں اب تک 317 فلسطینی شہید اور کم سے کم 31 ہزار زخمی ہوئے ہیں۔
غاصب اسرائیل نے سن دو ہزار چھے سے غزہ کا محاصرہ کر رکھا ہے اور وہ وہاں بنیادی اشیا کی ضرورت کی ترسیل کی راہ میں شدید رکاوٹیں پیدا کر رہا ہے جس کے نتیجے میں غزہ کے فلسطینیوں کو غذائی اشیا، ادویات اور دواؤں کی شدید قلت کا سامنا ہے۔
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس