تاریخ شائع کریں2019 15 June گھنٹہ 14:21
خبر کا کوڈ : 424955

جلال آباد میں افغان پولیس کی گاڑی پر خود کش حملہ

جلال آباد کی مرکزی شاہراہ سے گزرنے والی افغان پولیس کی گاڑی پر خود کش حملہ کیا
افغان صوبے ننگرہار کے دارالحکومت جلال آباد کی مرکزی شاہراہ سے گزرنے والی افغان پولیس کی گاڑی پر خود کش حملہ کیا گیا تھا جس کے نتیجے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 9 ہوگئی ہے
جلال آباد میں افغان پولیس کی گاڑی پر خود کش حملہ
افغان صوبے ننگرہار کے دارالحکومت جلال آباد کی مرکزی شاہراہ سے گزرنے والی افغان پولیس کی گاڑی پر خود کش حملہ کیا گیا تھا جس کے نتیجے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 9 ہوگئی ہے۔
مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغان صوبے ننگرہار  کے دارالحکومت جلال آباد کی مرکزی شاہراہ سے گزرنے والی افغان پولیس کی گاڑی پر خود کش حملہ کیا گیا تھا جس کے نتیجے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 9 ہوگئی ہے۔ پولیس ترجمان کے مطابق خود کش حملے میں ہلاک ہونے والوں میں 3 اہلکار اور 6 شہری شامل ہیں جب کہ ایک درجن سے زائد افراد زخمی ہوئے جن میں سے 6 کی حالت نازک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
افغان سکیورٹی فورسز کی دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کے باوجود تاحال ننگرہار میں داعش اور طالبان دہشت گرد کافی متحرک ہیں اور پولیس گاڑی پر حملے کی ذمہ داری بھی داعش نے قبول کی ہے، داعش کا دعویٰ اعماق نیوز ایجنسی نے جاری کیا ہے۔
https://taghribnews.com/vdciw5a5wt1ar32.s7ct.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ