تاریخ شائع کریں2019 15 June گھنٹہ 14:18
خبر کا کوڈ : 424954

پی ٹی آئی رہنما سبطین خان بھی نیب کے ہاتھوں گرفتار

پاکستان کی حکمراں جماعت پی ٹی آئی کے رہنما سبطین خان کو نیب لاہور گرفتار کرلیا ہے
نیب نے پی ٹی آئی رہنما علیم خان کے بعد ایک اور رہنما اور وزیر جنگلات سبطین خان کو دوران انکوائری گرفتار کرلیا
پی ٹی آئی رہنما سبطین خان بھی نیب کے ہاتھوں گرفتار
پاکستان کی حکمراں جماعت پی ٹی آئی کے رہنما سبطین خان کو نیب لاہور گرفتار کرلیا ہے۔
مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کی حکمراں جماعت تحریک انصاف " پی ٹی آئی"  کے رہنما سبطین خان کو نیب لاہور گرفتار کرلیا ہے۔ نیب نے پی ٹی آئی رہنما علیم خان کے بعد ایک اور رہنما اور وزیر جنگلات سبطین خان کو دوران انکوائری گرفتار کرلیا، ملزم پر چنیوٹ اور راجوہ میں اربوں روپے غیرقانونی ٹھیکہ جات من پسند کمپنی کو نوازنے کا الزام ہے۔
نیب لاہور کے مطابق ملزم سبطین خان کی جانب سے جولائی 2007ء میں ای آر پی ایل نامی ایک کمپنی کو ٹھیکہ فراہم کرنے کے غیرقانونی احکامات جاری کیے گئے اور ٹھیکہ قوانین سے انحراف کرتے ہوئے فراہم کیا گیا۔نیب لاہور کا کہنا ہے کہ لاہور ہائی کورٹ کی جانب سے کیس ریفر کرنے پر نیب لاہور نے ملزمان کے خلاف کارروائی کا آغاز کیا جب کہ ملزم محمد سبطین خان کو جسمانی ریمانڈ کے حصول کے لیے کل احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
https://taghribnews.com/vdchmknkk23niwd.4lt2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ