تاریخ شائع کریں2019 14 June گھنٹہ 16:30
خبر کا کوڈ : 424829

ایران کے ساتھ مذاکرات کی امریکی خواہش کبھی پوری نہیں ہو گی

تہران کی مرکزی نماز جمعہ کے خطیب آیت اللہ سید احمد خاتمی نے تاکید کے ساتھ کہا ہے
امریکہ کے ساتھ مذاکرات کا کوئی فائدہ نہیں اور ایرانی قوم اقتصادی دباؤ میں آ کر ہرگز مذاکرات نہیں کرے گی۔
ایران کے ساتھ مذاکرات کی امریکی خواہش کبھی پوری نہیں ہو گی
تہران کے خطیب جمعہ نے کہا ہے کہ امریکہ کے ساتھ مذاکرات کا کوئی فائدہ نہیں اور ایرانی قوم اقتصادی دباؤ میں آ کر ہرگز مذاکرات نہیں کرے گی۔
تہران کی مرکزی نماز جمعہ کے خطیب آیت اللہ سید احمد خاتمی نے تاکید کے ساتھ کہا ہے کہ ایران کی ساتھ مذاکرات کی امریکی خواہش کبھی پوری نہیں ہو گی اور امریکہ اپنی اس آرزو کو قبر میں لے جائے گا۔
انھوں نے کہا کہ امریکی حکمراں اور شرارت کے محور یعنی ٹرمپ، جان بولٹن اور مائیک پومپیؤ پر ہرگز اعتماد نہیں کیا جا سکتا۔
تہران کے خطیب جمعہ نے کہا کہ ایران کے ساتھ مذاکرات کے لئے امریکہ  کا اعلان آمادگی بھی ایک بڑا جھوٹ ہے۔
آیت اللہ احمد خاتمی نے کہا کہ ایران جوہری شعبے میں امریکہ کے ساتھ مذاکرات کا تجربہ دوبارہ نہیں کرے گا۔
انھوں نے کہا کہ جاپانی وزیر اعظم کی ملاقات میں ٹرمپ کے حوالے سے رہبر انقلاب اسلامی کے بیان سے امریکی صدر کی اوقات واضح ہو گئی ہے جس سے ٹرمپ کا غرور خاک میں مل گیا۔
خطیب جمعہ تہران نے آل سعود کی جانب میں یمن میں جاری نسل کشی کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ جہاں بھی قتل و غارتگری کا بازار گرم ہوتا ہے سعودی عرب کا نام پہلے آتا ہے۔
انھوں نے سوڈان میں فوجی کونسل کے ہاتھوں احتجاجی مظاہرین کے قتل عام اور اس کونسل کے لئے سعودی عرب و متحدہ عرب امارات کی بھرپور حمایت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اس اقدام سے آل سعود کی سفاکانہ ماہیت کا پتہ چلتا ہے۔
https://taghribnews.com/vdcir5a53t1arv2.s7ct.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ