QR codeQR code

حساس عہدے امانتدار افراد کے حوالے کیے جائیں

مجمع جہانی تقریب مذاہب اسلامی کے سربراہ " آیت اللہ اراکی" نے کہا

14 Jun 2019 گھنٹہ 15:38

انقلاب اسلامی کے پہلے مرحلے کا مقصد اسلامی حکومت کی تشکیل دینا تھا جو احسن طریقے سے حاصل کرلیا گیا اور دوسرے مرحلے میں اسلامی معاشرے کو تشکیل دینا ہے جس کے لیے فرہنگ سازی اور اسلامی ثقافت کی ترویج کی ضرورت ہے


حساس عہدے امانتدار افراد کے حوالے کیے جائیں

تقریب خبر رساں ایجنسی کے مطابق ، مجمع جہانی تقریب مذاہب اسلامی کے سربراہ " آیت اللہ اراکی" نے قم میں جمعہ کے خطبے سے پہلے تقریر کرتے ہوئے کہا ، اہلیبیت علیھم السلام کی قبروں کو مسمار کرنا دین و مذہب کے خلاف بہت بڑی سازش اور ظالمانہ اقدام ہے۔ امریکی اسلام کا سب سے بڑا مقصد یہ ہے کہ مسلمانوں کو اسلام محمدی ﷺ سے دور کردیا جائے یی وجہ ہے کہ اہلیبیت علیھم السلام کی قبروں کو مسمار کردیا گیا جو حقیقی اسلام سے نزدیک کرنے کا بہت بڑا ذریعہ ہے۔
 
انہوں نے کہا ، انقلاب اسلامی کے پہلے مرحلے کا مقصد اسلامی حکومت کی تشکیل دینا تھا جو احسن طریقے سے حاصل کرلیا گیا اور دوسرے مرحلے میں اسلامی معاشرے کو تشکیل دینا ہے جس کے لیے فرہنگ سازی اور اسلامی ثقافت کی ترویج کی ضرورت ہے۔
اسلامی معاشرے کی تشکیل کے لیے ضروری ہے کہ اہم حکومتی عہدے لائق اور امین افراد کے حوالے کیے جائے جو ان عہدوں کی اہلیت رکھتے ہو۔ جب یہ با صلاحیت اور لائق افراد اپنی زمہ داریوں کو بھرپور طریقے سے انجام دیں گے تو خود بخود ایک اسلامی معاشرہ وجود میں آجائے گا۔
حساس عہدے جو عوام کی امانت ہیں جن میں تعلیمی اداروں سے لے کر تفریحی ذرائے جیسے میں ٹیلیویژن، سینیما اور ریڈیو شام ہیں، ان تمام شعبوں کو باتقوا اور امانتدار افراد کے حوالے کی جایئں۔


خبر کا کوڈ: 424813

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/424813/حساس-عہدے-امانتدار-افراد-کے-حوالے-کیے-جائیں

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com