صدر شئی جین پنگ نے ایرانی صدرحسن روحانی کے ساتھ شانگہائی اجلاس کے ضمن میں ملاقات میں کہا
چین کے صدر شئی جین پنگ نے ایرانی صدرحسن روحانی کے ساتھ ملاقات میں کہا ہے کہ شرائط جیسے بھی ہوں چین اور ایران کے قریبی اور دوستانہ تعلقات کا مضبوط سلسلہ جاری رہےگا
شیئرینگ :
چین کے صدر شئی جین پنگ نے ایرانی صدرحسن روحانی کے ساتھ ملاقات میں کہا ہے کہ شرائط جیسے بھی ہوں چین اور ایران کے قریبی اور دوستانہ تعلقات کا مضبوط سلسلہ جاری رہےگا۔
مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ چین کے صدر شئی جین پنگ نے ایرانی صدرحسن روحانی کے ساتھ شانگہائی اجلاس کے ضمن میں ملاقات میں کہا ہے کہ شرائط جیسے بھی ہوں چین اور ایران کے قریبی اور دوستانہ تعلقات کا مضبوط سلسلہ جاری رہےگا۔ چینی صدر نے کہا کہ ایران ایک ذمہ دار ملک ہے اور مشرق وسطی میں رونما ہونے والے ہر مسئلہ کو ایران کے ساتھ جوڑنا حماقت اور بے عقلی کی علامت ہے۔ واضح رہے کہ امریکہ نے خلیج عمان میں دو تیل بردار کشتیوں پر حملے کا الزام ایران پر عائد کیا ہے جبکہ ایران نے امریکی الزام کو بے بنیاد اور جھوٹ پر مبنی قراردیتے ہوئے مسترد کردیا ہے۔