تاریخ شائع کریں۲۴ خرداد ۱۳۹۸ گھنٹہ ۱۴:۴۸
خبر کا کوڈ : 424794

سافر وین اور ٹریلر میں خوفناک تصادم کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک

قومی شاہراہ پر مسافر وین اور ٹریلر میں خوفناک تصادم کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک اور متعدد زخمی
پاکستان میں قومی شاہراہ پر مسافر وین اور ٹریلر میں خوفناک تصادم کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے
سافر وین اور ٹریلر میں خوفناک تصادم کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک
پاکستان میں قومی شاہراہ پر مسافر وین اور ٹریلر میں خوفناک تصادم کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔
مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں قومی شاہراہ پر مسافر وین اور ٹریلر میں خوفناک تصادم کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق ہالہ کے نزدیک قومی شاہراہ پر مسافر وین اور ٹریلر میں خوفناک تصادم کے نتیجے میں وین میں سوار 8  افراد جاں بحق ہوگئے جب کہ متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔
پولیس حکام کے مطابق مسافر وین مورو سے حیدر آباد آرہی تھی اور حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اور پولیس کی ٹیمیں جائے وقوع پر پہنچیں اور لاشوں اور زخمیوں کو تشویش ناک حالت میں حیدرآباد منتقل کردیا گیا۔
پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے چند افراد کی شناخت محمد جمیل، سید عبدالحفیظ شاہ، مسماۃ حمیدہ  اور مسماۃ شیز سردار کے نام سے ہوئی جب کہ باقی افراد کی شناخت ابھی نہیں ہوسکی۔
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس