تاریخ شائع کریں2019 14 June گھنٹہ 14:38
خبر کا کوڈ : 424790

آصف زرداری کی بہن فریال تالپور کی گرفتاری کے احکامات جاری

آصف علی زرداری کی گرفتاری کے بعد ان کی ہمشیرہ فریال تالپور کے وارنٹ گرفتاری جاری
پاکستان کے سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی گرفتاری کے بعد ان کی ہمشیرہ فریال تالپور کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے گئے
آصف زرداری کی بہن فریال تالپور کی گرفتاری کے احکامات جاری
پاکستان کے سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی گرفتاری کے بعد ان کی ہمشیرہ فریال تالپور کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے گئے۔
مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی گرفتاری کے بعد ان کی ہمشیرہ فریال تالپور کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے گئے۔ ذرائع کے مطابق فریال تالپور کی گرفتاری کے وارنٹ نیب راولپنڈی کے حوالے کردیے گئے۔
چیئرمین نیب نے دو روز قبل فریال تالپور کے وارنٹ گرفتاری پر دستخط کیے تھے، فریال تالپور کو جعلی اکاؤنٹس کیس میں کسی بھی وقت گرفتار کیےجانےکا امکان ہے۔واضح رہے کہ تین روزقبل سابق صدر آصف علی زرداری کو جعلی اکاؤنٹس کیس میں گرفتار کیا گیا تھا۔
https://taghribnews.com/vdcf1jdjxw6d0ea.k-iw.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ