تاریخ شائع کریں2019 14 June گھنٹہ 14:31
خبر کا کوڈ : 424788

سابق صدر آصف زرداری جیل جاتے ہی بیمار پڑ گئے

پاکستان کے سابق صدر آصف علی زرداری کو طبیعت  ناساز
پاکستان کے سابق صدر آصف علی زرداری کو طبیعت ناساز ہونے کے باعث راولپنڈی انسٹی ٹیویٹ آف کارڈیالوجی منتقل کردیا گیا ہے
سابق صدر آصف زرداری جیل جاتے ہی بیمار پڑ گئے
پاکستان کے سابق صدر آصف علی زرداری کو طبیعت ناساز ہونے کے باعث راولپنڈی انسٹی ٹیویٹ آف کارڈیالوجی منتقل کردیا گیا ہے۔
مہر خبررساں ایجنسی نےایکسپریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے سابق صدر آصف علی زرداری کو طبیعت  ناساز ہونے  کے باعث راولپنڈی انسٹی ٹیویٹ آف کارڈیالوجی منتقل کردیا گیا ہے۔
اطلاعات مطابق منی لانڈرنگ کیس میں نیب کی زیر تفتیش پاکستان کے سابق صدر اور پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی  زرداری کی طبیعت خراب ہوگئی ہے اور انہیں راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی منتقل کردیا گیا۔
اس سے قبل آصف علی  زرداری کے طبی معائنے کے لئے ڈاکٹروں پر مشتمل ٹیم نیب کے  دفتر گئی تھی اور سابق صدر کا مکمل چیک اپ کیا،  اس دوران آصف زرداری کے دل کی دھڑکن، شوگر لیول اور بلڈ پریشر بھی چیک کیا گیا جس میں سے شوگر لیول کم اور دل کی ڈھرکن  اور بلڈ پریشر نارمل تھا،  تاہم بعد میں انہیں  بلڈ پریشر ہائی ہونے پر اسپتال منتقل کردیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پولی کلینک کی تین رکنی خصوصی میڈیکل ٹیم آصف زرداری کے ہمراہ ہے، اور آر آئی سی اسپتال کی ایمرجنسی میں سابق صدر کا طبی معائنہ میجرجنرل (ر) اظہرمحمود کیانی کی نگرانی میں کیا جارہا ہے۔
https://taghribnews.com/vdcc40q042bqim8.c7a2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ