QR codeQR code

مائیک پمپئو کی ایران پر بغیر ثبوت الزامات لگانے کی روایت برقرار

ایران نے امریکی وزير خارجہ کے الزام کو بےبنیاد اور من گھڑت قراردیتے ہوئے تحقیقات کا مطالبہ کردیا

14 Jun 2019 گھنٹہ 14:18

امریکہ کے وزير خارجہ مائیک پمپئو نے بغیر ثبوت کے خلیج عمان میں تیل بردار دو کشتیوں پرہونے والے حملے کا الزام ایران پر عائد کردیا


امریکہ کے وزير خارجہ مائیک پمپئو نے بغیر ثبوت کے خلیج عمان میں تیل بردار دو کشتیوں پرہونے والے حملے کا الزام ایران پر عائد کردیا جبکہ ایران نے امریکی وزير خارجہ کے الزام کو بےبنیاد اور من گھڑت قراردیتے ہوئے تحقیقات کا مطالبہ کردیا ہے۔
مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ کے وزير خارجہ مائیک پمپئو نے بغیر ثبوت کے خلیج عمان میں تیل بردار دو کشتیوں پرہونے والے حملے کا الزام ایران پر عائد کردیا جبکہ ایران نے امریکی وزير خارجہ کے الزام کو بےبنیاد اور من گھڑت قراردیتے ہوئے تحقیقات کا مطالبہ کردیا ہے۔
امریکی وزیر خارجہ مائیک پمپئو نے کہا ہے کہ خلیج عمان میں آئل ٹینکر پر ہونے والے حملے میں ایران ملوث ہے لیکن انہوں نے اپنے خطاب میں کوئی ثبوت نہیں دیئے۔
جمعرات کو صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امریکی حکومت کی جانب سے اندازہ لگایا گیا ہے کہ آج خلیجِ عمان میں دو آئل ٹینکروں پر حملے میں ایران ملوث ہے۔
ادھر ایران نے امریکی وزیر خارجہ کے دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ان کشتیوں میں ایک کشتی جاپان سے منسلک  تھی جس پر اس وقت حملہ کیا گیا جب جاپان کے وزير اعظم ایران کے دورے پر تھے۔ کشتیوں پر حملوں کے بارے میں غیر جانبدار تحقیقات کی ضرورت ہے۔ ایران کا کہنا ہے کہ تجارتی کشتیوں پر حملہ ایران کے خلاف امریکی اسرائیلی سازش کا حصہ معلوم ہوتا ہے۔


خبر کا کوڈ: 424782

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/424782/مائیک-پمپئو-کی-ایران-پر-بغیر-ثبوت-الزامات-لگانے-روایت-برقرار

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com