تاریخ شائع کریں2019 14 June گھنٹہ 14:11
خبر کا کوڈ : 424780

رہبر انقلاب اسلامی کے بیان نے ٹرمپ کی امیدوں پر پانی پھیر دیا

ٹرمپ نے رہبر معظم کے ساتھ جاپانی وزير اعظم کی ملاقات پر رد عمل ظاہر کیا
ایران کے روحانی پیشوا رہبر معظم انقلاب اسلامی کے ساتھ جاپان کے وزیر اعظم شینزو آبے کی ملاقات کو قابل قدر سمجھتا ہوں
رہبر انقلاب اسلامی کے بیان نے ٹرمپ کی امیدوں پر پانی پھیر دیا
امریکی صدر ٹرمپ نے رہبر معظم کے ساتھ جاپانی وزير اعظم کی ملاقات پر رد عمل ظاہر کیا ہے۔
مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹوئیٹر پر اپنے ایک بیان میں رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کے ساتھ جاپان کے وزير اعظم کی حالیہ ملاقات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے روحانی پیشوا رہبر معظم انقلاب اسلامی کے ساتھ جاپان کے وزیر اعظم شینزو آبے کی ملاقات کو قابل قدر سمجھتا ہوں ، لیکن میں ذاتی طور پر امریکہ اور ایران کے درمیان کسی معاہدےکو ابھی بہت جلد سمجھتا ہوں ، حتی اس بارے میں سوچنا بھی ابھی جلد ہوگا۔ نہ وہ مذاکرات کے لئے آمادہ ہیں اور نہ ہم۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے جاپان کے وزیر اعظم کے ساتھ ملاقات میں امریکہ کو جھوٹا اور ناقابل اعتماد ملک قراردیتے ہوئے فرمایا: ایٹمی مذاکرات کے تلخ تجربہ کے بعد امریکہ کو دوبارہ آزمانا درست نہیں ہے۔ ایران نے پانچ چھ سال تک امریکہ اور یورپی ممالک کے ساتھ مذاکرات انجام دیئے اور معاہدے تک بھی پہنچ گئے لیکن امریکہ نے معاہدہ توڑ دیا۔ کوئی بھی حریت پسند قوم  اور عقلمند انسان دباؤ کے تحت مذاکرات کو پسند نہیں کرتا ۔
https://taghribnews.com/vdceve8e7jh8wfi.dqbj.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ