تاریخ شائع کریں2019 14 June گھنٹہ 14:00
خبر کا کوڈ : 424777

چینی صدر سے ملاقات کے دوران نریندرمودی پاکستان کی شکایت کرتے رہے

ہندوستان کےوزیراعظم نریندرمودی نے جمعرات کو چین کے صدر شی جن پنگ سے ہونے والی ملاقات کے موقع پر کہا
پاکستان اور ہندوستان کے حالات معمول پر نہیں آ رہے اس کی شاید ایک وجہ دونوں ممالک کے حکمرانوں کی جانب سے ایک دوسرے کے خلاف سخت الزامات کی بوچھاڑ ہے
چینی صدر سے ملاقات کے دوران نریندرمودی پاکستان کی شکایت کرتے رہے
پاکستان اور ہندوستان کے حالات معمول پر نہیں آ رہے اس کی شاید ایک وجہ دونوں ممالک کے حکمرانوں کی جانب سے ایک دوسرے کے خلاف سخت الزامات کی بوچھاڑ ہے۔
ہندوستان کےوزیراعظم نریندرمودی نے جمعرات کو چین کے صدر شی جن پنگ سے ہونے والی ملاقات کے موقع پر کہا کہ  پاکستان کے ساتھ ہندوستان کے تعلقات اس وقت تک بہتر نہیں ہوں گے جب تک کہ وہ (پاکستان) دہشت گردی کے خلاف ٹھوس کارروائی نہیں کرتا۔
ہندوستانی خارجہ سکریٹری وجے گوکھلے کے مطابق پاکستان کے سلسلے میں وزیراعظم مودی اور شی جنپنگ کے درمیان مختصر بات چیت ہوئی اور وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کو دہشت گردی کے خلاف ٹھوس کارروائی کرنی چاہئے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کو دہشت گردی سے پاک ماحول بنانے کی ضرورت ہے اور ہمیں امید ہے کہ وہ اس سمت میں ٹھوس قدم اٹھائے گا ۔
دوسری جانب پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نےکہا کہ ہندوستان کے ساتھ بنیادی مسئلہ کشمیر کا ہے اگر دونوں ممالک چاہیں تو یہ مسئلہ حل ہوسکتا ہے اور تعلقات معمول پر آ سکتے ہیں۔
https://taghribnews.com/vdca0yny049nu01.zlk4.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ