تاریخ شائع کریں2019 13 June گھنٹہ 22:06
خبر کا کوڈ : 424711

امریکی دھمکیاں اور ٹرمپ کے جنگ پسندانہ بیانات شکست کی علامت ہیں

حزب اللہ لبنان کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل شیخ نعیم قاسم نے کہا
حزب اللہ لبنان کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل شیخ نعیم قاسم نے ایران کے خلاف امریکی دھمکیوں اور ٹرمپ کے جنگ پسندانہ بیانات سے پسپائی کا ذکر کرتے ہوئے کہا
امریکی دھمکیاں اور ٹرمپ کے جنگ پسندانہ بیانات شکست کی علامت ہیں
حزب اللہ لبنان کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل شیخ نعیم قاسم نے ایران کے خلاف امریکی دھمکیوں اور ٹرمپ کے جنگ پسندانہ بیانات سے پسپائی کا ذکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ ایران کے خلاف جنگ کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہے۔
انھوں نے ارنا سے گفتگو میں علاقے میں مزاحمت کی دفاعی طاقت و توانائی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کبھی جنگ کا آغاز نہیں کرے گا۔
گذشتہ کئی ہفتوں کی شدید کشیدگی کے بعد ٹرمپ نے ایران کے مقابلے میں پسپائی اختیار کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ امریکہ صرف یہ چاہتا ہے کہ ایران کے پاس ایٹمی ہتھیار موجود نہ ہوں جبکہ امریکی وزیر خارجہ نے بھی ایران کے ساتھ امریکہ کے غیر مشروط مذاکرات کی پیشکش کی۔
شیخ نعیم قاسم نے لبنان کے خلاف اسرائیل کی جارحیت اور فضائی حدود کی خلاف ورزی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ لبنان نے بارہا اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں اس بارے میں شکایت کی ہے اور اسرائیل کی جارحیت روکنے کا مطالبہ کیا ہے
https://taghribnews.com/vdciz5a5zt1ary2.s7ct.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ