QR codeQR code

یمن جنگ سعودی عرب کے لیے ذلت کا طوق بن جائے گی

انصار اللہ کی سیاسی کونسل کے رکن محمد البخیتی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے

13 Jun 2019 گھنٹہ 21:58

یمن کی عوامی تحریک انصاراللہ نے کہا ہے کہ سعودی ولی عہد کو جنگ یمن سے کوئی فائدہ نہیں ہو گا


یمن کی عوامی تحریک انصاراللہ نے کہا ہے کہ سعودی ولی عہد کو جنگ یمن سے کوئی فائدہ نہیں ہو گا۔
انصار اللہ کی سیاسی کونسل کے رکن محمد البخیتی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ بن سلمان نے یمنی عوام کے خلاف جو جنگ شروع کی ہے اس کا انہیں کوئی فائدہ نہیں ہو گا۔
انہوں نے یمنی عوام کی سیاسی بیداری کو نیشنل سالویشن گورنمنٹ کی طاقت اور کامیابی کی سب سے بڑی دلیل قرار دیا۔
انصار اللہ کے سینیئر رہنما نے کہا کہ طاقتور کے مقابلے میں کمزور کے سر جھکانے کی پالیسی یمنی عوام پر نہیں چل سکتی۔
قابل ذکر ہے کہ یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے بدھ کے روز جنوبی سعودی عرب کے شہر ابہا کے ایئر پورٹ کو کروز میزائل سے نشانہ بنایا تھا جس کے بعد اس ہوائی اڈے کو بند کر دیا گیا۔


خبر کا کوڈ: 424708

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/424708/یمن-جنگ-سعودی-عرب-کے-لیے-ذلت-کا-طوق-بن-جائے-گی

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com