QR codeQR code

ویکی لیکس کے بانی کو امریکہ کے حوالے کرنے کا فیصلہ عدالت کرے گی

برطانوی وزیر داخلہ ساجد جاوید نے بی بی سی ریڈیو کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا

13 Jun 2019 گھنٹہ 21:45

برطانوی وزیر داخلہ نے ویکی لیکس کے بانی جولین اسانج کو امریکہ کے حوالے کئے جانے سے متعلق درخواست پر دستخط کر دیئے


برطانوی وزیر داخلہ نے ویکی لیکس کے بانی جولین اسانج کو امریکہ کے حوالے کئے جانے سے متعلق درخواست پر دستخط کر دیئے۔
برطانوی وزیر داخلہ ساجد جاوید نے بی بی سی ریڈیو کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جولین اسانج اس وقت جیل میں ہیں اور امریکا کی جانب سے ان کی حوالگی کی درخواست جمعہ چودہ جون کوعدالت میں پیش کی جائے گی-
برطانوی وزیرداخلہ نے کہا ہے کہ انہوں نے جولین اسانج کی حوالگی کی درخواست پر دستخط کر دئے ہیں جنھیں کل عدالت میں پیش کیا جائے گا- برطانوی وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ حتمی فیصلہ عدالت کرے گی۔ واضح رہے کہ گذشتہ گیارہ اپریل کو ایکواڈور کی حکومت کی جانب سے سیاسی پناہ واپس لینے کے بعد لندن پولیس کو ایکواڈورکے سفارتخانے میں بلایا گیا اور پھر جولین اسانج کو گرفتار کر لیا گیا-
جولین اسانج نے سفارتخانے کو چھوڑنے سے انکار کرتے ہوئے دعوی کیا تھا کہ ویکی لیکس کی سرگرمیوں کے سوالات پر انہیں امریکا منتقل کیا جا سکتا ہے-


خبر کا کوڈ: 424703

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/424703/ویکی-لیکس-کے-بانی-کو-امریکہ-حوالے-کرنے-کا-فیصلہ-عدالت-کرے-گی

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com