تاریخ شائع کریں2019 13 June گھنٹہ 15:27
خبر کا کوڈ : 424679

نریندر مودی کا طیارہ پاکستانی فضائی حدود استعمال نہیں کرے گا

نریندر مودی کا طیارہ شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) سمٹ کے لئے پاکستانی فضائی حدود استعمال نہیں کرے گا۔
بھارتی وزیراعظم نریندر مودی پاکستنای فضائی حدود سے گزرنے کی اجازت ملنے کے باوجود پاکستان کی فضائی حدود سے نہیں گزریں گے
نریندر مودی کا طیارہ پاکستانی فضائی حدود استعمال نہیں کرے گا
بھارتی وزیراعظم نریندر مودی پاکستنای فضائی حدود سے گزرنے کی اجازت ملنے کے باوجود پاکستان کی فضائی حدود سے نہیں گزریں گے۔
مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی پاکستنای فضائی حدود سے گزرنے کی اجازت ملنے کے باوجود پاکستان کی فضائی حدود سے نہیں گزریں گے۔ بھارتی وزارت خارجہ کے ذرائع کے مطابق نریندر مودی کا طیارہ شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) سمٹ کے لئے قرقیزستان ( بیشکک) جانے کےلئے پاکستانی فضائی حدود استعمال نہیں کرے گا۔بھارتی وزارت خارجہ کے مطابق وزیراعظم نریندر مودی بیشکک جانے کے لئے عمان اور ایران کا متبادل راستہ اختیار کریں گے۔بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق وزارت خارجہ  نے اپنے بیان میں کہا کہ بھارتی حکومت نے وی وی آئی پی طیارے کے لیے 2 راستے بتائے، جن میں سے عمان، ایران اور وسطی ایشیائی ممالک سے بیشکک جانے کا راستہ اختیار کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس سے قبل یہ اطلاعات سامنے آئی تھیں کہ پاکستان نے بیشکک جانے کےلئے نریندر مودی کے طیارے کے لئے خصوصی طور پر فضائی حدود کھولنے کی اجازت دی تھی۔
https://taghribnews.com/vdcbzaba9rhb50p.kvur.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ