QR codeQR code

ایران اور عرب ممالک کے درمیان کشیدگی کا خاتمہ چاہتے ہیں

پاکستان ایران اور عرب ممالک کے درمیان ثالثی کا کردار ادا کرنے کے لئے تیار ہے

13 Jun 2019 گھنٹہ 15:21

پاکستان ایران اورعرب ممالک کے تعلقات کی بحالی اور ان کے درمیان کشیدگی کو کم کرنے کیلئے ثالثی کا کردار ادا کرنے کے لئے تیار ہے


پاکستان کا کہنا ہے کہ وہ اسلامی جمہوریہ ایران اور عرب ممالک کے درمیان ثالثی کا کردار ادا کرنے کے لئے تیار ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران میں تعینات خاتون پاکستانی سفیر رفعت مسعود نے ارنا سے گفتگو کرتے ہوئےکہا کہ ان کا ملک ایران اورعرب ممالک کے تعلقات کی بحالی اور ان کے درمیان کشیدگی کو کم کرنے کیلئے ثالثی کا کردار ادا کرنے کے لئے تیار ہے۔
پاکستانی سفیر نے جاپان کے وزیراعظم شنزوآبے کے تاریخی دورہ ایران کے حوالے سے کہا کہ پاکستان خطے میں قیام امن کا خواہاں ہے لہذا ہم علاقے کی امن و سلامتی کے حوالے سے ہراقدام کا خیر مقدم کرتے ہیں۔
واضح رہے کہ ایران میں تعینات پاکستانی سفیر کا یہ بیان ایسے میں سامنے آیا ہے کہ جب جاپان کے وزیراعظم ایک اعلی سطحی وفد کی قیادت میں کل بروز بدھ ایران کے 3 روزہ دورے پر تہران پہنچے جہاں صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی نے ان کا پرتباک استقبال کیا۔


خبر کا کوڈ: 424677

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/424677/ایران-اور-عرب-ممالک-کے-درمیان-کشیدگی-کا-خاتمہ-چاہتے-ہیں

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com