QR codeQR code

جاپانی وزیر اعظم سے مذاکرات دوطرفہ مفادات کی بنیاد پر ہونے چاہیے

بین الاقوامی سیاسی امور کے ماہر " محمد حسن قدیری ابیانہ " نے کہا

12 Jun 2019 گھنٹہ 18:00

ہم جاپانی وزیر اعظم کی تہران آمد پر ان کا استقبال کرتے ہیں لیکن ساتھ ہی اس بات کو بھی جانتے ہیں کہ جاپان کی ترقی کی بنیادی وجہ جاپان کا امریکی تسلط سے باہر نکل کر، مستقل اور  خود مختارانہ پالیساں پر عمل کرنا ہے


جاپانی وزیر اعظم سے مذاکرات دوطرفہ مفادات کی بنیاد پر ہونے چاہیے
تقریب خبر رساں ایجنسی کے مطابق ، بین الاقوامی سیاسی امور کے ماہر " محمد حسن قدیری ابیانہ " نے تقریب کے خبرنگار سے گفتگو  کرتے ہوئے کہا ، ہم جاپانی وزیر اعظم کی تہران آمد پر ان کا استقبال کرتے ہیں لیکن ساتھ ہی اس بات کو بھی جانتے ہیں کہ جاپان کی ترقی کی بنیادی وجہ جاپان کا امریکی تسلط سے باہر نکل کر، مستقل اور  خود مختارانہ پالیساں پر عمل کرنا ہے۔
انہوں نے کہا ، ٹرمپ چاہتے ہیں کہ جاپان ایران اور امریکہ کے درمیان ثالثی کا کردار پیش کرے لیکن یہ مذاکرات صرف انہیں بنیادوں پر ہوسکتے ہیں جن بنیادوں پر جو ایران نے امریکہ کے لیے مقرر کی ہیں۔
ایران اس موقعہ سے ضرور فائدہ اٹھانا چاہے گا لیکن ان مذاکرات کی بنیاد جاپان خود مختاری پر بھی منحصر ہے۔


خبر کا کوڈ: 424569

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/424569/جاپانی-وزیر-اعظم-سے-مذاکرات-دوطرفہ-مفادات-کی-بنیاد-پر-ہونے-چاہیے

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com