QR codeQR code

امریکہ کی ایران کے خلاف اقتصادی جنگ تمام تنازعات کی جڑ ہے

اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزیرخارجہ برائے سیاسی امور سید عباس عراقچی نے اس ملاقات میں کہا

12 Jun 2019 گھنٹہ 17:31

ایران کے نائب وزیرخارجہ برائے سیاسی امور نے کل رات سنگاپور کے وزیر خارجہ کے خصوصی نمائندے زین العابدین رشید کے ساتھ ملاقات میں کہا


ایران کے نائب وزیرخارجہ برائے سیاسی امور نے کل رات سنگاپور کے وزیر خارجہ کے خصوصی نمائندے زین العابدین رشید کے ساتھ ملاقات میں کہا کہ امریکہ کی اقتصادی پابندیوں نے خطے کی سلامتی کو داؤ پر لگا دیا ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزیرخارجہ برائے سیاسی امور سید عباس عراقچی نے اس ملاقات میں کہا کہ امریکہ نے ایران کے خلاف ایک اقتصادی جنگ کا نقارہ بجا دیا ہے اور یہ تمام علاقائی تنازعات کی جڑ ہے.
سید عباس عراقچی کا کہنا تھا کہ معاشی جنگ میں سیز فائر کے بغیر خطے میں امن و استحکام ناممکن ہے.
انہوں نے جوہری معاہدے کی تازہ ترین صورتحال اور ایران کی شفاف کارکردگی پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ مشرق وسطی میں وہ واحد مسئلہ جو مذاکرات کے ذریعہ حل ہوا وہ ایران کا جوہری مسئلہ تھا جو جوہری معاہدے سے حل ہوا تاہم امریکہ اس معاہدے سےغیر منطقی اور غیر قانونی طور پر نکل گیا.
اس موقع پر زین العابدین راشد نے تمام ممالک کے خلاف پابندیوں کے ذریعے دباؤ ڈالنے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ان کا ملک جوہری معاہدے کی حمایت کرتا ہے۔


خبر کا کوڈ: 424564

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/424564/امریکہ-کی-ایران-کے-خلاف-اقتصادی-جنگ-تمام-تنازعات-جڑ-ہے

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com