تاریخ شائع کریں۲۲ خرداد ۱۳۹۸ گھنٹہ ۱۷:۱۴
خبر کا کوڈ : 424560

شامی فوج کے ایئر ڈیفنس سسٹم نے اسرائیلی میزائل تباہ کردیے

شامی فوج کے ایئر ڈیفنس نے اسرائیل کی جانب سے داغے جانے والے متعدد میزائلوں کو تباہ کردیا
شامی فوج کے ایئر ڈیفنس یونٹ نے شمال مغربی صوبے درعا کے علاقے تل حارہ پر اسرائیل کے میزائل حملے کو ناکام بنا دیا ہے
شامی فوج کے ایئر ڈیفنس سسٹم نے اسرائیلی میزائل تباہ کردیے
شامی فوج کے ایئر ڈیفنس یونٹ نے شمال مغربی صوبے درعا کے علاقے تل حارہ پر اسرائیل کے میزائل حملے کو ناکام بنا دیا ہے۔
سرکاری خبر ر‎ساں ایجنسی کے مطابق شامی فوج کے ایئر ڈیفنس نے اسرائیل کی جانب سے داغے جانے والے متعدد میزائلوں کو تل حارہ کی بلندیوں پر نشانہ بنا کر تباہ کردیا ہے۔شامی فوج نے تل حارہ کی بلندیوں کو حال ہی میں دہشت گردگروہ جبہت النصرہ کے وجود سے پاک کیا ہے اور شامی فوج نے اس علاقے میں تازہ مورچے قائم کیے ہیں۔اس سے پہلے پیر کے روز شامی فوج کے اینٹی ایئر کرافٹ یونٹ نے صوبہ حمص کے ٹی فور نامی ایئر بیس پر بھی اسرائیل کے میزائیل حملے کو ناکام بنادیا تھا۔اسرائیلی فوجی دہشت گردوں کی حمایت کرتے ہوئے شامی فوج اور اس ملک کی بنیادی تنصیبات پر اکثر حملے کرتے رہتے ہیں۔
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس