QR codeQR code

امریکی اقتصادی دباؤ کا خاتمہ نزدیک ہے

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے کہا

12 Jun 2019 گھنٹہ 17:10

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے کابینہ کے اجلاس میں ایران پر امریکہ کے اقتصادی دباؤ کی ظرفیت کے اختتام کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا


اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے کابینہ کے اجلاس میں ایران پر امریکہ کے اقتصادی دباؤ کی ظرفیت کے اختتام کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی قوم کا مستقبل امید افزا ، روشن اور تابناک ہے۔
مہر خبررساں ایجنسی نے صدارتی سائٹ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے کابینہ کے اجلاس میں ایران پر امریکہ کے اقتصادی دباؤ کی ظرفیت  کے اختتام کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی قوم کا مستقبل امید افزا ، روشن اور تابناک ہے۔
صدر حسن روحانی نے جرمنی کے وزير خارجہ کے حالیہ دورے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ جرمن کے وزير خارجہ نے واضح طور پر کہا ہے کہ امریکہ نے مشترکہ ایٹمی معاہدے سے خارج ہوکر غلط انتخاب کیا ہے ۔ صدر حسن روحانی نے کہا کہ آج امریکہ کے اتحادی ممالک بھی امریکہ کی غلطیوں پر واضی طور پر تنقید کررہے ہیں۔ صدر روحانی نے کہا کہ بیشک  ایرانی قوم کے خلاف امریکہ کی اقتصادی دہشت گردی کا سلسلہ بھی ناکام ہوجائے گا۔


خبر کا کوڈ: 424557

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/424557/امریکی-اقتصادی-دباؤ-کا-خاتمہ-نزدیک-ہے

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com