QR codeQR code

سعودی عرب مشرق وسطی اور افریقہ میں تشدد کو فروغ دے رہا ہے

قطر کے وزیر خارجہ محمد بن عبدالرحمن آل ثانی  نے فاش کیا ہے

12 Jun 2019 گھنٹہ 16:12

قطر کے وزیر خارجہ نے فاش کیا ہے کہ سعودی عرب اور امارات مشرق وسطی اور افریقہ میں تشدد اور عدم استحکام پیدا کرنے کے ناپاک اور خطرناک منصوبے پر گامزن ہیں۔


قطر کے وزیر خارجہ نے فاش کیا ہے کہ سعودی عرب اور امارات مشرق وسطی اور افریقہ میں تشدد اور عدم استحکام پیدا کرنے کے ناپاک اور خطرناک منصوبے پر گامزن ہیں۔
مہر خبررساں ایجنسی نے النشرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ قطر کے وزیر خارجہ محمد بن عبدالرحمن آل ثانی  نے فاش کیا ہے کہ سعودی عرب اور امارات مشرق وسطی اور افریقہ میں تشدد اور عدم استحکام پیدا کرنے کے ناپاک اور خطرناک  منصوبے پر گامزن ہیں۔ اس نے کہا کہ سعودی عرب اور امارات خلیج فارس ( قطر اور چار عرب ممالک سعودی عرب، بحرین, امارات اور مصر ) کے بحران میں کلیدی کردار ادا کررہے ہیں۔ قطری وزیر خارجہ نے کہا کہ سعودی عرب لیبیا، صومالیہ اور بعض دیگر عرب ممالک میں دہشت گرد گروہوں کو بھر پور مدد فراہم کررہا ہے۔ محمد بن عبدالرحمن نے کہا کہ سعودی عرب ، اسلامی اور عرب ممالک میں عدم استحکام پیدا کرنے کا ذمہ دار ہےاور جن ممالک کے حکمراں سعودی عرب کے ساتھ نہیں ہیں انھیں وہ دہشت گرد قراردیتا ہے اور رشوت دیکر انھیں قتل کرانے کی سازش ميں ملوث ہے


خبر کا کوڈ: 424546

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/424546/سعودی-عرب-مشرق-وسطی-اور-افریقہ-میں-تشدد-کو-فروغ-دے-رہا-ہے

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com