QR codeQR code

یمن جنگ سعودی عرب کے زوال کا باعث بنے گی

یمنی فوج کے ترجمان نے سعودی عرب اور امارات کی یمن پر مسلط کردہ جنگ روکنے کی تاکید کرتے ہوئے کہا

11 Jun 2019 گھنٹہ 19:49

اگر سعودی عرب اور امارات نے یمن کے خلاف مسلط کردہ جنگ متوقف نہ کی، تو انھیں سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑےگا


یمنی فوج کے ترجمان نے سعودی عرب اور امارات کی یمن پر مسلط کردہ جنگ روکنے کی تاکید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر سعودی عرب اور امارات نے یمن کے خلاف مسلط کردہ جنگ متوقف نہ کی، تو انھیں سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑےگا۔
مہر خبررساں ایجنسی نے العہد کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمنی فوج کے ترجمان یحیی سریع  نے سعودی عرب اور امارات کی یمن پر مسلط کردہ جنگ روکنے کی تاکید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر سعودی عرب اور امارات نے یمن کے خلاف مسلط کردہ جنگ متوقف نہ کی، تو انھیں سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑےگا۔ یمنی فوج کے ترجمان نے کہا کہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات بہیمانہ حملوں کے جواب میں ایسے اقدامات انجام دیں گے جو حیرت انگیز ہوں گے۔یحیی سریع نے کہا کہ یمنی ڈرونز نے کل ملک خالد ايئر پورٹ کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں سعودی عرب کا ہتھیاروں کا ڈپو تباہ و برباد ہوگیا۔ یمنی فوج کے ترجمان نے کہا کہ آئندہ دنوں میں سعودی عرب کو اس کی اوقات دکھا دی جائےگی۔


خبر کا کوڈ: 424349

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/424349/یمن-جنگ-سعودی-عرب-کے-زوال-کا-باعث-بنے-گی

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com