QR codeQR code

صیہونی فوج کا اردن کی سیکورٹی فورس کے ہیڈکوارٹر پر حملہ

شہر کی انتظامیہ کے عہدیدار ابراہیم رمضان کا کہنا ہے

11 Jun 2019 گھنٹہ 19:35

صیہونی فوجیوں نے غرب اردن کے شہر نابلس میں فلسطین کی محدود خودمختار انتظامیہ کی سیکورٹی فورس کے ہیڈکوارٹر پر حملہ کر کے کم از کم ایک سیکورٹی اہلکار کو زخمی کر دیا


صیہونی فوجیوں نے غرب اردن کے شہر نابلس میں فلسطین کی محدود خودمختار انتظامیہ کی سیکورٹی فورس کے ہیڈکوارٹر پر حملہ کر کے کم از کم ایک سیکورٹی اہلکار کو زخمی کر دیا۔
رپورٹ کے مطابق شہر کی انتظامیہ کے عہدیدار ابراہیم رمضان کا کہنا ہے کہ صیہونی فوجیوں نے یہ حملہ پیر کی رات کیا۔انھوں نے کہا کہ اسرائیلی فوجیوں نے منگل کے روز بھی خودمختار انتظامیہ کے سیکورٹی ہیڈکوارٹر کا محاصرہ کر کے تین طرف سے حملہ کر دیا۔
واضح رہے کہ غرب اردن کے مغربی کنارے کے مختلف علاقوں پر صیہونی فوجی حملے کرتے رہتے ہیں جبکہ بین الاقوامی قوانین کے مطابق غرب اردن کے مغربی کنارے کے علاقے اور بیت المقدس مقبوضہ علاقوں میں شامل ہے اور ان مقبوضہ علاقوں میں صیہونیوں کی موجودگی غیر قانونی ہے۔


خبر کا کوڈ: 424346

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/424346/صیہونی-فوج-کا-اردن-کی-سیکورٹی-فورس-کے-ہیڈکوارٹر-پر-حملہ

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com