تاریخ شائع کریں2019 11 June گھنٹہ 19:35
خبر کا کوڈ : 424346

صیہونی فوج کا اردن کی سیکورٹی فورس کے ہیڈکوارٹر پر حملہ

شہر کی انتظامیہ کے عہدیدار ابراہیم رمضان کا کہنا ہے
صیہونی فوجیوں نے غرب اردن کے شہر نابلس میں فلسطین کی محدود خودمختار انتظامیہ کی سیکورٹی فورس کے ہیڈکوارٹر پر حملہ کر کے کم از کم ایک سیکورٹی اہلکار کو زخمی کر دیا
صیہونی فوج کا اردن کی سیکورٹی فورس کے ہیڈکوارٹر پر حملہ
صیہونی فوجیوں نے غرب اردن کے شہر نابلس میں فلسطین کی محدود خودمختار انتظامیہ کی سیکورٹی فورس کے ہیڈکوارٹر پر حملہ کر کے کم از کم ایک سیکورٹی اہلکار کو زخمی کر دیا۔
رپورٹ کے مطابق شہر کی انتظامیہ کے عہدیدار ابراہیم رمضان کا کہنا ہے کہ صیہونی فوجیوں نے یہ حملہ پیر کی رات کیا۔انھوں نے کہا کہ اسرائیلی فوجیوں نے منگل کے روز بھی خودمختار انتظامیہ کے سیکورٹی ہیڈکوارٹر کا محاصرہ کر کے تین طرف سے حملہ کر دیا۔
واضح رہے کہ غرب اردن کے مغربی کنارے کے مختلف علاقوں پر صیہونی فوجی حملے کرتے رہتے ہیں جبکہ بین الاقوامی قوانین کے مطابق غرب اردن کے مغربی کنارے کے علاقے اور بیت المقدس مقبوضہ علاقوں میں شامل ہے اور ان مقبوضہ علاقوں میں صیہونیوں کی موجودگی غیر قانونی ہے۔
https://taghribnews.com/vdcc00q0e2bqi18.c7a2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ