تاریخ شائع کریں2019 11 June گھنٹہ 19:30
خبر کا کوڈ : 424344

مالیاتی سسٹم انسٹیکس کی پہلا ٹرانزیکشن جلد ہی انجام پا جائے گی

مالیاتی سسٹم انسٹیکس کا پہلا ٹرانزیکشن جلد ہی انجام پا جائے گا
ایران کے ساتھ تجارت کے لئے یورپ کے خصوصی مالیاتی سسٹم انسٹیکس کا پہلا ٹرانزیکشن جلد ہی انجام پا جائے گا۔
مالیاتی سسٹم انسٹیکس کی پہلا ٹرانزیکشن جلد ہی انجام پا جائے گی
جرمنی کے وزیر خارجہ ہایکو ماس نے اپنے دورہ تہران سے واپسی پر کہا ہے کہ ایران کے ساتھ تجارت کے لئے یورپ کے خصوصی مالیاتی سسٹم انسٹیکس کا پہلا ٹرانزیکشن جلد ہی انجام پا جائے گا۔
جرمنی کے وزیر خارجہ ہایکو ماس نے اپنے دورہ ایران سے واپسی پر جرمن ٹیلی ویژن چینل سے گفتگو کے دوران انسٹیکس کے آپریشنل ہونے کے  بارے میں کہا ہے کہ آخری مراحل کے مکمل ہو جانے کے بعد آئندہ چند ہفتوں کے دوران پہلا ٹرانزیکشن انجام پا جائے گا-
جرمن وزیر خارجہ ہایکو ماس نے تہران میں اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی سے ملاقات میں انسٹیکس کو شروع کرنے کے بارے میں یورپ کی کوششوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ یورپی یونین ایران کے ساتھ اقتصادی تعاون جاری رکھنے کی کوشش کر رہی ہے-
یہ ایسی حالت میں ہے کہ امریکی ٹیلی ویژن چینل بلومبرگ کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ ایران پر زیادہ سے زیادہ دباؤ بڑھانے کی غرض سے انسٹیکس پر بھی پابندیاں عائد کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں-
دوسری جانب لندن میں ایران کے سفیر حمید بعیدی نژاد نے خبردار کیا ہے کہ انسٹیکس کے خلاف امریکی پابندیوں سے یہ سسٹم عملی طور پر نابود ہو جائے گا اور یورپ کی سفارتکاری شکست سے دوچار ہو جائے گی-
https://taghribnews.com/vdcayynyy49nue1.zlk4.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ