QR codeQR code

ایران ایٹمی معاہدے پر کاربند ہے

روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے منگل کے روز ماسکو میں کہا

11 Jun 2019 گھنٹہ 19:26

روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے منگل کے روز ماسکو میں منعقدہ بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران ایٹمی معاہدے پر کاربند ہے


روس کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ بعض یورپی ممالک ایٹمی معاہدے سے غلط فائڈہ اٹھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
ارنا کی رپورٹ کے مطابق روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے منگل کے روز ماسکو میں منعقدہ بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران ایٹمی معاہدے پر کاربند ہے اور اس بین الاقوامی معاہدے کا تحفظ کرنے کی ذمہ داری کافی حد تک خود یورپی فریقوں پر عائد ہوتی ہے۔انھوں نے ایران کے خلاف امریکی اقدامات کے بارے میں کہا ہے کہ امریکہ کی یہ بات مکمل طور پر واضح ہو چکی ہے کہ وہ دنیا کو سلامتی کونسل کی قرارداد پر عمل نہ کرنے پر مجبور کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔سرگئی لاوروف نے کہا کہ بعض مغربی ممالک اس کوشش میں ہیں کہ ایران کی جانب سے کوئی غلط قدم اٹھایا جائے اور یا ایٹمی معاہدے کی خلاف ورزی کردی جائے۔ایران نے بارہا اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ ایٹمی معاہدے کے یورپی فریقوں کی جانب سے وعدوں پر عمل نہیں کیا گیا ہے،  کہا ہے کہ صبر کی بھی ایک حد ہوتی ہے اور یورپی ممالک کو  چاہئے کہ وہ ایٹمی معاہدے کی صرف سیاسی حمایت کرنے کے بجائے اس بین الاقوامی معاہدے پر خاص طور سے اقتصادی اور مالی شعبوں میں عمل کریں۔


خبر کا کوڈ: 424343

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/424343/ایران-ایٹمی-معاہدے-پر-کاربند-ہے

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com