تاریخ شائع کریں2019 11 June گھنٹہ 19:01
خبر کا کوڈ : 424339

دیگر ممالک کو بڑے پیمانے پر ہتھیار خریدنے کے لئے تیار کرتے ہیں

امریکی ہتھیار فروخت کرنے کی کوشش کرر ہے ہیں وہ ہتھیاروں کے سوداگر ہیں
امریکی ہتھیاروں کے تاجر ہیں اور وہ دیگر ملکوں کو بڑے پیمانے پر امریکی ہتھیار خریدنے کے لئے تیار کرتے ہیں
دیگر ممالک کو بڑے پیمانے پر ہتھیار خریدنے کے لئے تیار کرتے ہیں
امریکی صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ امریکی ہتھیار فروخت کرنے کی کوشش کرر ہے ہیں وہ ہتھیاروں کے سوداگر ہیں۔
امریکی صدر ٹرمپ نے سی این بی سی ٹیلی ویژن چینل سے اپنے ٹیلی فونی انٹرویو میں اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ وہ امریکی ہتھیاروں کے تاجر ہیں اور وہ دیگر ملکوں کو بڑے پیمانے پر امریکی ہتھیار خریدنے کے لئے تیار کرتے ہیں-
ٹرمپ نے کہا کہ ہم دیگر ملکوں کے سربراہوں سے کہتے ہیں کہ تمہیں چاہئے کہ ہمارے بنائے ہوئے جنگی ہیلی کاپٹر خریدو اور اگر تم نے ایسا نہ کیا تو ہم ناراض ہو جائیں گے اور پھر ان ممالک کے سربراہان جنگی ہیلی کاپٹر اور ایف پینتیس جنگی طیارے خرید کر ہماری مدد کرتے ہیں-
اس سے پہلے فرانس پرس نے خبر دی تھی کہ ٹرمپ نے اپنے حالیہ دورہ جاپان اور دونوں ملکوں کے درمیان انجام پانے والے مذاکرات میں جاپان کے ہاتھوں ایک سو پینتیس ایف پینتیس جنگی طیارے فروخت کرنے کا معاہدہ طے پایا۔
اگرچہ اس معاہدے کی مالیت کا ابھی اعلان نہیں ہوا ہے لیکن ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک ایف پینتیس جنگی طیارے کی قیمت پچانوے ملین ڈالر سے لے کر ایک سو بیس ملین ڈالر تک ہے-
ٹرمپ نے جاپان پہنچتے ہی کہا تھا کہ امریکا اور جاپان کے درمیان تجارتی حجم کم ہوگیا ہے اور وہ جاپانی حکام پر دباؤ ڈالیں گے وہ امریکا سے ہتھیاروں کی خریداری کا حجم بڑھا دیں-
واضح رہے کہ امریکی ہتھیاروں کی فروخت خاص طور پر سعودی عرب کے ہاتھوں امریکی ہتھیاروں کی فروخت پر انسانی حقوق کے اداروں نے شدید تنقید کی ہے-
https://taghribnews.com/vdcexe8eojh8wxi.dqbj.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ